ETV Bharat / state

Man Falls From Pole Dies : کھمبے سے گر کر بڈگام کا رہائشی فوت - کھمبے سے گر شخص ہلاک

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بجلی کے کھمبے سے گر کر ایک نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔ Man Dies After Falling From Pole In Humhama Budgam

ا
ا
author img

By

Published : May 30, 2023, 2:14 PM IST

بڈگام (جموں و کشمیر) : ضلع بڈگام کے ہمہامہ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک مقامی نوجوان بیس قریب فٹ اونچے کھمبے سے گر کر فوت ہو گیا۔ پولیس ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوت ہونا والا شخص کیبل تار کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس دوران وہ اپنا توازن کھو بیٹھا اور کھمبے سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔

خون میں لت پر زخمی شخص کو فوری طور پر سرینگر کے اسکمز میڈیکل کالج و اسپتال، بمنہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔ متوفی کی طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کی انجام دہی کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔ جس کے بعد اسے پُر نم آنکھوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ نوجوان کی تجہیز و تکفین کے دوران رقت آمیز مناظر دیکھے گئے، آس پاس کے کئی دیہات سے لوگ جوق در جوق متوفی کے گھر پہنچے اور اس کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

ضلع بڈگام کے ہمہامہ چوک میں پیش آئے اس حادثہ میں فوت ہونے والے کی شخص شناخت نثار احمد ڈار ولد غلام رسول ڈار کے طور پر کی گئی ہے جو بڈگام کے رازوین گاؤں کا رہائشی ہے۔ ادھر، بڈگام پولیس نے اس واقعہ کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل ضلع بڈگام کے ہی چاڈورہ علاقے میں ایک شخص ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران بجلی کا زور دار جھٹکہ لگنے سے فوت ہو گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.