ETV Bharat / state

بڈگام : علاقے میں تیندوں کی موجودگی سے عوام میں خوف - محکمہ کی جانب سے کوئی بھی اقدامات نہیں

لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ تیندوئے کی وجہ سے دہشت میں ہیں اور وہ شام کے اوقات میں گھروں سے باہر نہیں نکلتے ہیں۔

leopard
تیندوا
author img

By

Published : Jul 5, 2021, 6:32 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ان دنوں تیندوے کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے دن محکمہ وائلڈ لائف کو شکایت موسول ہوتی ہیں کہ ان کے علاقوں میں تیندوے دیکھے گئے ہیں۔ آج ضلع کے گوگو علاقے میں تیندوا دیکھا گیا۔ لوگوں نے محکمے سے اپیل کی کہ کچھ اقدامات کیے جائے تاکہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ہو سکے۔

تیندوا

لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ خوف و دہشت میں ہیں اور وہ شام کے اوقات میں وہ گھروں سے باہر نہیں نکلتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مسجد میں نماز بھی ادا نہیں کر پاتے ہیں۔

لوگوں نے محکمے پر لاپرواہی کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی جانب سے کوئی بھی اقدامات نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں آج بھی تیندوا دیکھا گیا۔ وہ بالکل ایرپورٹ کے نزدیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب یہاں تک تیندوا پہنچ سکتا ہے تو یہ کہیں بھی جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیندوں کے تحفظ کے لیے انتظامیہ کے اقدامات

محمکہ وائلڈ لائف کے افسران کے مطابق انہیں جونہی علاقے میں تیندوے کو دیکھنے کے حوالے سے خبر ملی تو وہ فوری طور پر وہاں پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں دو پنجرے لگائے گئے ہیں اور تیندوے کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.