ETV Bharat / state

بڈگام میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

جموں و کشمیر پولیس اور فوج نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر خانصاحب، بڈگام کے جنگلی علاقہ سے اسلحہ اورگولہ بارود ضبط کر لیا۔

بڈگام میں بھاری مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود بر آمد

author img

By

Published : Apr 3, 2021, 6:50 PM IST

بڈگام پولیس اور فوج نے شانہ پورہ، خانصاحب میں گولہ بارود اور اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ اور گولہ بارود ممنوعہ عسکری تنظیم لشکر طیبہ کا ہے۔

پولیس نے کہا کہ ایک مخصوص اطلاع موصول ہونے پر انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے خانصاحب، بڈگام کے جنگلی علاقہ شانہ پورہ میں تلاشی کارروائی شروع کی، اس دوران انہوں نے جھاڑیوں سے ایک بستہ بر آمد کیا جس میں اسلحہ اور گولہ بارود تھا۔

جموں و کشمیر پولیس نے 53آر آر کے ساتھ مشترکہ طور کارروائی انجام دی۔

ضبط کیے گئے اسلحہ کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بڈگام پولیس نے کہا کہ بیگ سے 9MM چینی پستول، ایک یو بی جی ایل، چار یو بی جی ایل راؤنڈس، چار پستول، میگزین، تین ریڈیو سیٹ اینٹینا، ایک نو واٹ بیٹری، 7.62 ایم ایم راؤنڈس، اٹھانوے نو ایم ایم راؤنڈس، ایک بونیٹ کوور بر آمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.