بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع کرشی وگیان کیندر (KVK) بڈگام نے جل شکتی ابھیان کے تحت کسانوں کو پانی کے تحفظ اور اس کے دوبارہ استعمال کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں 75 سے زائد کسانوں نے شرکت کی۔ KVK B’gam organises training programme on water conservation
سینئر سائنسداں اور کے وی کے بڈگام کے سربراہ ڈاکٹر بلال احمد لون نے مہم کی وضاحت کرتے ہوئے آبپاشی کے لیے پانی کے استعمال کی کارکردگی کو فروغ دینے اور پانی کے تحفظ کے لیے فصلوں کے بہتر انتخاب پر زور دیا۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شازیہ رمضان (سائل سائنٹسٹ، کے وی کے بڈگام) نے موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر زراعت کے لیے پانی کی کمی کے مسئلے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پانی کے تحفظ سے متعلق مختلف تکنیکوں، آرگینک کاشتکاری کی اہمیت اور گھریلو کھاد اور ورمی کمپوسٹ کھاد بنانے کے سائنسی طریقوں پر بھی زور دیا۔
انہوں نے جل شکتی ابھیان کے بارے میں کہا کہ یہ ایک انقلابی مشن ہے، جسے کوششوں کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر پانی کے اندھا دھند استعمال سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر کاشتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ارم فاروق (پروگرام اسسٹنٹ فشریز) نے آبی زراعت میں پانی کے دوبارہ استعمال سمیت دیگر کئی اہم ایشوز پر روشنی ڈالی۔
مزید پڑھیں:بارش کے پانی کے تحفظ کے لئے منفرد پہل