بڈگام: سرینگر کے مضافاتی علاقہ بمنہ کے خمینی چوک علاقے کے لوگوں نے منگل کے روز سڑک پر میگڈم بچھانے کا کام شروع نہ ہونے پر احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں میں نوجوانوں اسکولی بچوں نے اپنے مطالبے کو لیکر جم کر نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کچھ برسوں سے اس روڈ کی حالت خستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سڑکوں پر نہیں آنا چاہتے ہیں لیکن سڑک کی حالت ہی ایسی کہ ہم ایسا کرنے کے لئے مجبور ہیں'۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ اس سڑک کو ٹھیک کیا جائے تاکہ لوگ اور گاڑیاں اس پر چل سکیں۔احتجاجیوں نے بتایا کہ سڑک اتنی خراب ہے کہ اسکولی بچوں کی وردی سکول جانے کے دوران ہی خراب ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 'ہر جگہ روڈ ٹھیک کیے گئے لیکن اس روڈ پر میگڈم نہیں بچھایا جا رہا ہے'۔
-
بیمینہ - خمینی چوک تک سڑک کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
— Junaid Azim Mattu (@Junaid_Mattu) August 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
بدقسمتی سے وقفہ سائٹ پر تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہوا، جسے ہم حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
میں نے بڈگام ضلعی انتظامیہ سے بھی درخواست کی ہے کہ اس مخصوص راستے پر بھاری ٹریفک اور ٹرکوں کو جانے کی اجازت نہ دی جائے۔
">بیمینہ - خمینی چوک تک سڑک کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
— Junaid Azim Mattu (@Junaid_Mattu) August 22, 2023
بدقسمتی سے وقفہ سائٹ پر تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہوا، جسے ہم حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
میں نے بڈگام ضلعی انتظامیہ سے بھی درخواست کی ہے کہ اس مخصوص راستے پر بھاری ٹریفک اور ٹرکوں کو جانے کی اجازت نہ دی جائے۔بیمینہ - خمینی چوک تک سڑک کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
— Junaid Azim Mattu (@Junaid_Mattu) August 22, 2023
بدقسمتی سے وقفہ سائٹ پر تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہوا، جسے ہم حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
میں نے بڈگام ضلعی انتظامیہ سے بھی درخواست کی ہے کہ اس مخصوص راستے پر بھاری ٹریفک اور ٹرکوں کو جانے کی اجازت نہ دی جائے۔
دریں اثنا سری نگر میونسپل کارپویشن (ایس ایم سی) میئر جنید عظیم متو نے ٹویٹ کرکے کہا کہ 'بمنہ – خمینی چوک تک سڑک کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ بدقسمتی سے وقفہ سائٹ پر تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہوا، جس سے ہم حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں'۔ انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ' میں نے بڈگام ضلعی انتظامیہ سے بھی درخواست کی ہے کہ اس مخصوص راستے پر بھاری ٹریفک اور ٹرکوں کو جانے کی اجازت نہ دی جائے'۔
مزید پڑھیں: Dilapidated Roads in Bemina بمنہ میں خستہ حال سڑکوں کی مرمت و ڈرینیج سسٹم کو درست کرنے کا مطالبہ
بتادیں کہ ایک سال قبل اس سڑک پر ڈرینیج پروجیکٹوں کا کام تکمیل ہوا تھا۔ ڈرنیج سسٹیم بنانے سے سڑک کی حالت خستہ ہوئی تھی۔ اگرچہ حکام نے اس روڈ کی میکڈیمائزیشن کے لیے ٹینڈرز پہلے ہی جاری کیے تھے اور اس کام کو متعلقہ ٹھیکیدار/ایجنسی کو الاٹ کر بھی دیا گیا تھا، تاہم بدقسمتی سے اس روڈ کی میکڈیمائزیشن نہیں ہوئی۔