سرینگر: جموں و کشمیر کے حجاج کا پہلا قافلہ سعودی عرب سے سالانہ حج کی تکمیل کے بعد آج سرینگر واپس لوٹ آیا۔ فریضہ حج انجام دینے کے بعد حجاج کرام کا واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ایسے میں جموں وکشمیر سے 145(ایک سو پینتالیس) حاجیوں کا پہلا قافلہ ہفتے کی صبح سرینگر پہنچ گیا۔ جہاں سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا انتظامیہ کے اعلی افسران نے والہانہ استقبال کیا۔Hajj Pilgrims in Srinagar Airport
سرینگر ہوائی اڈے پر حجاج کے پہلے قافلہ کی واپسی کے موقع پر ایگزیکٹیو آفیسر جموں و کشمیر حج کمیٹی ڈاکٹر عبدالسلام میر نے کہا کہ ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے، ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر رینج سوجیت کمار، ڈپٹی کمشنر بڈگام اور جے اینڈ کے ایگزیکٹو آفیسر حج کمیٹی عبدالسلام میر نے حاجیوں کا والہانہ استقبال کیا، جو پہلے قافلے میں صبح سات بجکر 50 منٹ پر یہاں پہنچے۔ First flight carrying pilgrims back from Saudi Arabia
مزید پڑھیں:
وہیں حجاج کے استقبال کے لیے سرینگر ایئرپورٹ پر کشمیری بھائی چارے کی مثال دیکھنے کو ملی۔ حجاج کے استقبال میں کشمیری پنڈت، سکھ اور عیسائیوں کے ایک گروپ نے ان کا گرم چوشی سے استقبال کیا۔ اس دوران ایئر پورٹ پر کشمیری زبان میں نعت کی آواز گونجتی رہی۔kashmiri Pundit welcome hajj Pilgrims
کشمیری پنڈت کے مطابق ہم یہ پیغام دنیا بھر میں پہنچانا چاہتے ہیں کہ کشمیر میں سب بھائی چارے سے رہ رہے ہیں کشمیری بھائی امرناتھ یاترا کے لیے ہندو بھائیوں کا استقبال کرتے ہیں اور ہندو بھائی بھی ان کے عظیم فریضہ کی انجام دینے کے بعد ویسے ہی استقبال کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ان طاقتوں تک یہ بات پہنچانا چاہتے ہیں کہ یہاں سب ٹھیک ہے اور ہم سب ایک ساتھ رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ امسال جموں و کشمیر سے 6 ہزار سے زائد لوگوں نے حج کا فریضہ انجام دیا ۔ جن میں 6ہزار 72 لوگوں میں 3 ہزار 5 سو مرد جبکہ 2 ہزار 5 سو 72 خواتین شامل ہیں۔کل تعداد میں سے 5 ہزار 4 سو کا تعلق کشمیر سے ہے وہیں باقی صوبہ جموں اور لداخ سے تعلق رکھتے ہیں۔ First batch of Hajj pilgrims arrive in Srinagar
واضح رہے کہ عازمین حج کی پہلی پرواز 5 جون سے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ عازمین حج کی روانگی کی آخری پرواز 21 جون کو روانہ ہوئی تھی۔ 5 جون سے 21 جون تک 40پروازوں کے ذریعے عازمین روانہ ہوئے تھے جب کہ 282 عازمین دہلی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے۔