بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بڈگام پولیس نے پٹرول پمپ بڈگام کے قریب گڑھ ستھو میں معمول کی ناکہ چیکنگ و گشت کے دوران، پولیس اسٹیشن بڈگام کی پولیس پارٹی نے دو مشکوک افراد کو نائیلون بیگ اٹھائے ہوئے دیکھا جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہوگئے تاہم پولیس پارٹی نے پیچھا کرکے انہیں پیشہ ورانہ انداز میں پکڑ لیا۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران، انہوں نے اپنی شناخت امر چند ولد مورتی رام ساکن ارنہالی روہن نواں شہر پنجاب اور روہت کمار ولد پرشولم لال ساخن محل گیلان شہید بگت سنگھ نگر پنجاب کے طور پر ظاہر کی۔ ان افراد کے تھیلوں کی تلاشی کے دوران ان کے قبضہ سے پوست کا بھوسا جس کا وزن تقریباً 9 کلو اور 300 گرام تھا برآمد کیا گیا۔ انہیں موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا اور اس کے مطابق پولیس سٹیشن بڈگام میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 303/2023 درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی اور تحقیقات شروع کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
Drug Pedlars Arrested in Budgam بڈگام میں دو غیر ریاستی منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد
اسی طرح زبگل میں ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس اسٹیشن بیروہ کی پولیس پارٹی نے ایک گاڑی (ماروتی 800) جس کا رجسٹریشن نمبر JK01H-0343 ہے کو ہانجی گرو سے زبگل کی طرف آتے ہوئے دیکھا، ناکا پارٹی کو دیکھ کر ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے پیچھا کیا اور تدبیر سے پکڑ لیا۔ اس سے ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران گرفتار افراد نے اپنی شناخت طارق احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکن رکھ واچو اور تنویر احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکن رکھ واچو اور بشیر احمد ڈار ولد عبدالاحد ڈار ساکن شولی پورہ۔ اس مذکورہ گاڑی کی تلاشی لینے پر ان کے قبضہ سے پوست کا بھوسا 10 کلو وزنی مادہ برآمد کیا گیا اور بعدازاں تینوں کو گرفتار کیا گیا اور اس گاڑی کو جرم میں استعمال کیا گیا تھا اس کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے. اس کے مطابق مقدمہ ایف آئی آر نمبر 131/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بیروہ میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔