وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں قائم جموں کشمیر بینک کی مرکزی شاخ میں کچھ ملازمین کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے بعد بینک کو انتظامیہ نے پانچ روز تک بند کیا ہے۔
سی ایم و بڈگام نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ بینک کے دو ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے بعد بینک کو پانچ روز تک بند کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بقیہ ملازمین کی ماس سیمپلنگ ہو رہی ہے اور اگر کوئی اور معاملہ سامنے آتا ہے تو انہیں علیٰحدہ کیا جائے گا۔
ادھر بینک بند ہونے سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین بینک کے باہر انتظار کرتے نظر آئے لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ بینک کو بند کیا گیا ہے تو وہ وابس چلے گئے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز جموں و کشمیر میں 1965 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا۔ وہیں، ضلع بڈگام میں 68 نئے مثبت معاملے سامنے آئےہیں۔ بڈگام میں موجودہ وقت میں 650 فعال معاملے ہیں۔ ضلع میں کورونا وائرس کی وجہ سے 123 اموات ہوچکی ہیں جبکہ آٹھ ہزار پانچ سو چالیس افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔