جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی آج پلس پولیو پروگرام کا افتتاح ہوا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے پروگرام کا افتتاح کیا۔
تقریب کے دوران خطاب سی ایم او بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ایک لاکھ سات ہزار سات سو اکسٹھ بچوں کو پولیو ڈراپس دیا جائے گا۔ ڈاکٹر تجمل حسین نے بتایا کہ ضلع میں 622 بوتھس بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2488 اسٹاف ممبران سمیت 653 آشا ورکرز اور 637 آئی سی ڈی ایس ورکرز کے ساتھ ساتھ 124 رضاکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ سی ایم او بڈگام نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں کے لئے 57 بوتھس قائم کیے گئے ہیں۔