ETV Bharat / state

Illicit timber seized بڈگام میں تین اسمگلرز گرفتار، غیرقانونی لکڑی سے بھری دو گاڑیاں ضبط - غیرقانونی لکڑی سے بھری دو گاڑیاں ضبط

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر منتقل کی جارہی لکڑی کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے لکڑی سے لدی مذکورہ گاڑیوں میں 09 لاگز جن کی پیمائش 60 CFT ہے ضبط کرلی اور تینوں اسمگلرز گرفتار کرلیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 7, 2023, 9:41 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر منتقل کی جارہی لکڑی کو ضبط کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق ماگاہ پولیس کو ایک مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ تین افراد جن کی شناخت ہلال احمد شاہ ولد عبدالرشید شاہ ساکن ناگبل کھاگ، عرفان احمد بھٹ ولد سلیمان احمد بھٹ ساکن چیستی کالونی بارہمولہ نوگام سرینگر اور طاہر احمد شیخ ولد بشیر احمد شیخ ساکن نیو کالونی سمربگ نوگام ، اپنی گاڑیوں میں لاگز کی شکل میں غیرقانونی طور پر لکڑی کی اسمگلنگ کررہے ہیں۔ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دونوں گاڈیون ماروتی ویگن آر، رجسٹریشن نمبر JK01K-8380 اور ٹاٹا موبائل رجسٹریشن نمبر JK02AK-2119 کو روکا اور تلاشی لی جس میں لکڑی کو غیرقانونی طور پر منتقل کیا جارہا تھا۔

پولیس نے لکڑی سے لدی مذکورہ گاڑیوں میں 09 لاگز جن کی پیمائش 60 CFT ہے ضبط کرلی اور تینوں اسمگلرز گرفتار کرلیا۔ اس ضمن میں ایک مقدمہ ایف آئی آر زیرِ نمبر 59/2023 جو کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ماگام میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ سخت قوانین کے باجود بھی سبز سونے کی لوٹ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'Trailer of Movie 'Welcome To Kashmir منشیات پر مبنی فلم’ویلکم ٹوکشمیر’ کا ٹریلر ریلیز

واضح رہے کہ جنگلات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے شجر کاری مہم بھی تیزی سے جاری ہے۔ محکمہ سوشل فارسٹری کی جانب سے رواں برس دس لاکھ سے زائد درخت لگائے جانے کا منصوبہ ہے۔ اس کے علاوہ غیر سرکاری ادارے بھی بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم کا اہتمام کرتے ہیں۔ اس وقت پوری دنیا ماحولیاتی آلودگی کی شدید صورت حال سے دوچار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.