ETV Bharat / state

Illegal Excavation in Budgam غیر قانونی کان کنی معاملے میں آٹھ ڈرائیور گرفتار

بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور اس کی نقل و حمل کے الزام میں 7 ٹپر، ایک جے سی بی مشین ضبط کرنے کے علاوہ 8 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Budgam Illegal Excavation 8 Drivers Arrested

غیر قانونی کان کنی، 7ٹپر، 1جے سی بی ضبط 8ڈرائیور گرفتار

author img

By

Published : Dec 5, 2022, 5:26 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے شبانہ گشت کے دوران 6 ٹپر گاڑیوں کو اُس وقت روک کر انہیں سیز کر دیا جب وہ، پولیس کے مطابق، غیر قانونی طور کھدائی کی گئی مٹی کو دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔ پولیس اسٹیشن بڈگام کی ٹیم نے سبھی ٹپر گاڑیوں کو ضبط کرکے انکے ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا۔ Budgam Illegal Excavation 7 Tippers 1 JCB Seized

بڈگام پولیس نے ان حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت محمد عباس میر ولد محمد اکبر میر ساکن آلاہ پورہ۔ اشفاق احمد پال ولد عبد الرشید پال ساکن شیخ پورہ۔ دانش بشیر تیلی ولد بشیر احمد تیلی ساکنہ اومپورہ۔ محمد اشرف گنائی ولد محمد اکبر گنائی ساکن اومپورہ۔ جمشید احمد ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکنہ ناجن بیروہ۔ اور ذیشان عباس تیلی ولد منظور احمد تیلی ساکن وہاب پورہ کے طور پر کی ہے۔ جبکہ ضبط کی گئی گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرات (JK05C /3233) (JK04B/0687) (JK20/2715) (JK13F/7311) (JK17 2118) (JK04G/6462) بتائے گئے ہیں۔

اسی طرح پولیس استیشن چاڈورہ نے پیر کی صبح کلترہ علاقے میں ایک جے سی بی مشین اور 1ٹپر قبضے میں لے لیا جو کلترہ میں سرکاری اراضی سے غیر قانونی طور پر مٹی کی کھدائی کرتے ہوئے پائے گئے۔ گرفتار کیے گئے ڈرائیوروں کی شناخت تنویر احمد نائیک ولد غلام محمد نائیک ساکن ترنہ بانہال۔ غلام محی الدین ڈار ولد غلام حسن ڈار ساکن مرول پلوامہ کے طور پر کی گئی ہے۔ جبکہ ضبط شدہ ٹپر زیر رجسٹریشن نمبر (JK03C-5473)کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

بڈگام پولیس نے دونوں کیسز میں مقدمات زیر ایف آئی آرز نمبر 396/2022 اور 198/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت بالترتیب پولیس اسٹیشن بڈگام اور پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.