ETV Bharat / state

بڈگام: چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران خواتین کی لمبی قطار - women casting their vote in budgam

بڈگام میں ڈی ڈی سی انتخابات سے لوگوں کو کافی امیدیں وابستہ ہیں۔

budgam district
budgam district
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 1:05 PM IST

جموں و کشمیر کے میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات پارٹی بنیادوں پر ہورہے ہیں۔ اس میں 6 سیاسی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، عوامی نیشنل کانفرنس، پیپلز مومنٹ، پیلز کانفرس اور سی پی آئی ایم کا مشترکہ فورم عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس سمیت اپنی پارٹی حصہ لے رہی ہیں۔ وہیں آزاد امیدواروں کی اچھی خاصی تعداد بھی میدان میں ہے۔

بڈگام: چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران خواتین کی لمبی قطار
بڈگام میں چوتھے مرحلے کے تحت جن 2 انتخابی نشتوں کے لئے ووٹ ڈالیں جا رہے ہیں، ان میں ناربل اور سورسیار شامل ہیں۔ ان حلقوں میں 17 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں بالتریب 8 اور 9 امیدوار شامل ہیں۔ ناربل حلقے میں ووٹنگ میں مرد رائے دہندگان کے ساتھ ساتھ خواتین ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے رائے دہندگان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں بنیادی سہولیات کا فقدان پایا جارہا ہے تاہم اب انہیں امید ہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات سے ان کے مسائل حل ہوپائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.