ETV Bharat / state

Khelo India Games ہریانہ کرلنگ ٹیم نے جموں و کشمیر ٹیم کو ہرایا - ہریانہ کرلنگ ٹیم نے جے کے ٹیم کو شکست دی

ہریانہ ٹیم کے کپتان سنجے سواچ نے بتایا کہ کرلنگ ایک ایسا کھیل ہے جوبرف پر کھیلی جاتی ہے اور اس کی پریکٹس بھی برف پر ہونی چاہئے،انہوں نے کہا کہ چونکہ ہم ہریانہ سے ہیں اور وہاں ہمارے لئے برف پر کھیلنا ممکن نہیں،لہذا ہم فلورنگ کرلنگ پر پریکٹیس کرتے ہیں اس کی جو لمبائی ہوتی ہے وہ 15 فٹ ہوتی ہے جبکہ یہاں کی لمبائی 150 فٹ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ جے اینڈ کے ساتھ تھا، ہم فتح یاب رہے

ہریانہ کرلنگ ٹیم
ہریانہ کرلنگ ٹیم
author img

By

Published : Feb 10, 2023, 9:51 PM IST

ہریانہ کرلنگ ٹیم

کھیلو انڈیا گیمز کے تحت اس سال پہلی مرتبہ کرلنگ متعارف کرائی گئی۔ آج جموں و کشمیر اور ہریانہ کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا جس میں ہریانہ کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے یہ مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ہریانہ ٹیم کے کھلاڑی امیش کمار نے کرلنگ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب کرلنگ کو کھیلو انڈیا میں متعارف کرایا گیا جو کہ کھلاڑیوں کے لئے خوشی کا لمحہ تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارا آج مقابلہ جموں و کشمیر ٹیم کے ساتھ تھا جو کہ سب سے بہترین ٹیم مانی جاتی ہے ، جے کے کی ٹیم کو برف پر کھیلنے کا زیادہ تجربہ ہے اور یہاں برفباری بھی سرما میں ہوتی رہتی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر جے کے کی ٹیم کا دباؤ تھا لیکن آج ہمارا دن تھا ہم نے اچھا کھیلا اور جیت درج کی۔ اب ہم پر امید ہے کہ ان کھیلوں میں آگے تک جائے گے۔

ہریانہ ٹیم کے کپتان سنجے سواچ نے بتایا کہ فلورنگ کرلنگ اور آئس کرلنگ میں کافی فرق ہے، لیکن ہم نے بہت محنت کئی تھی اس لئے ہم نے کلوزٹ میں جے کے ٹیم کو مات دی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم کر لنک کو کھیلو انڈیا میں متعارف کرانے لئے متعلقہ محکمہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جے کے کرلنگ ٹیم کے ساجد نظیر میر نے بتایا کہ ہماری ٹیم سب سے بہترین تکنیک رکھتی ہے اور آئس پر کھیلنے میں مہارت رکھتی ہے، حال ہی میں ہم نے کافی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور آج کے مقابلے میں بھی ہم نے ہریانہ کی ٹیم کو ٹف ٹائم دیا مگر آخر میں ہریانہ کی ٹیم ایک چھوٹے مارجن کی وجہ سے جیت گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں سونے کے تمغے جیتنے والے کھلاڑی ہیں اور ہر لحاظ سے اول ٹیم ہیں، کیونکہ ان کی جو تکنیک ہے وہ انٹرنیشنل معیار کی ہے۔ مگر سب کچھ ہونے کے ساتھ ساتھ قسمت کا مہر بان ہونا بھی بہت ضروری ہے ۔

مزید پڑھیں:Khelo India Games گلمرگ میں تیسرے کھیلو انڈیا گیمز کا آغاز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.