ETV Bharat / state

Govt School Lacks Basic Facilities: یقین دہانی کے باوجود گورنمنٹ اسکول بنیادی سہولیات سے محروم - گورنمنٹ پرائمری اسکول ناگام میں بنیادی سہولیات

گورنمنٹ پرائمری اسکول ناگام میں بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی کے باعث جہاں طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں والدین بھی اپنے بچوں کے تئیں کافی فکر مند ہیں۔ Govt Primary School Nagam Lacks Basic Facilities

a
a
author img

By

Published : Mar 27, 2023, 2:04 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں ایک پرائمری اسکول محکمہ ایجوکیشن کی عدم توجہی کا شکار بنا ہوا ہے۔ چاڈورہ کے بابا وانی، ناگام علاقے میں قائم ایک گورنمںٹ اسکول محض تین کمروں کی عمارت میں چل رہا ہے، تاہم یہ تین کمرے بھی انتہائی خستہ حالی کے شکار ہیں۔ اسکول میں بنیادی ڈھانچے کی عدم دستیابی مقامی آبادی کے لئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ اسکول ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے غیر فعال تھا جس کے بعد مقامی رہائشیوں نے متعلقہ حکام سے رابطہ قائم کیا اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے بچوں کا داخلہ اس اسکول میں کرائیں گے تو حکام کی جانب سے اس (خستہ حال اسکول) کو اسمارٹ اسکول میں اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔ جس کے بعد لوگوں نے اپنے بچوں کا داخلہ اسکول میں کروایا تاہم اسکول کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط نہیں بنایا گیا۔

باباوانی کے ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ یہ اسکول گزشتہ 12 برس سے غیر فعال تھا جس کے بعد محکمہ ایجوکیشن نے اس کو نومبر 2021 میں شروع کر دیا اور اس وقت حکام نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ مقامی بچوں کا یہاں داخلہ کرانے کے بعد محکمہ اس اسکول کی تزئین و آرائش کرے گا۔ مقامی باشندوں نے اپنے بچوں کا داخلہ کرایا تاہم تزئین و آرائش تو دور اسکول میں بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’ہم نے اپنے بچوں کو اس امید کے ساتھ گورنمنٹ اسکول بھیجا کہ حکومت اسکول کی تزئین و آرائش کرے گی اور یہاں طلبہ کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گیں۔ لیکن انہوں نے آج تک اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔‘‘

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی کے سبب طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ والدین بھی اپنے بچوں کے مستقبل کے تئیں کافی فکر مند ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’اگر ہمیں معلوم ہوتا کہ محکمہ بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ وفا نہیں کرے گا تو ہم اپنے بچوں کا داخلہ سرکاری اسکول میں ہرگز نہیں کراتے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے افسران کی نوٹس میں لایا جا چکا ہے تاہم اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: Govt Primary School lacks Basic Facilities: کپواڑہ کے رینگپت گجرنار میں سرکاری اسکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان

رابطہ کرنے پر متعلقہ زونل ایجوکیشن آفیسر (زڈ ای او) ناگام نے کہا کہ اسکول غیر فعال تھا کیونکہ طلباء کی کمی کی وجہ سے اسے ایک مڈل اسکول کے ساتھ ضم کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال اسکول کو فعال بنایا گیا تھا جب ایک مہم کے دوران 17 طلباء کو اسکول میں داخل کیا گیا تھا۔ ہم نے پہلے ہی اس کی تزئین و آرائش کے لیے ایک تجویز بھیجی ہے اور فنڈز دستیاب ہوتے ہی اسکول کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.