ETV Bharat / state

Four Pedlars Booked Under PSA منشیات فروشوں کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج - پوتلی باغ بڈگام

بڈگام میں پی ایس اے کے تحت چار منیشات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Four Pedlars Booked Under PSA In Budgam

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 31, 2022, 9:36 AM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اور معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے، بڈگام پولیس نے PSA کے تحت 4 منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پی ایس اے (PSA) کے تحت درج منشیات فروشوں کی شناخت جہانگیر احمد مگلو ولد عبدالرشید مگلو ساکن پوتلی باغ بڈگام، محمد عارف مگلو ولد غلام محمد مگلو ساکن پوتلی باغ بڈگام، مہراج احمد وانی مہرہ ولد محمد امین وانی ساکن آوان پورہ چاڈورہ بڈگام اور میسر احمد میر ولد مرحوم غلام حسن میر ساکن ڈلون چرارِ شریف کے طور پر ہوئی ہے۔ ان منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور بعد میں انہیں ڈسٹرکٹ جیل راجوری جموں میں رکھا گیا ہے۔ Four Pedlars Booked Under PSA In Budgam

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ منشیات فروش ضلع کے مختلف تھانوں میں درج (06) چھ NDPS مقدمات میں ملوث تھے اور ضلع بڈگام کے مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے کاروبار کو فروغ دے رہے تھے۔ متعدد ایف آئی آرز میں ملوث ہونے کے باوجود ان منشیات فروشوں نے اپنی سرگرمیوں میں کوئی کمی نہیں کی جس کے بعد پولیس کو سخت قانونی کاروائی کرنی پڑی۔ واضح رہے کہ رواں سال میں اب تک بڈگام پولیس نے منشیات فروشی کے معاملات میں 68 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور 120 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 19 افراد کے خلاف PSA کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور وہی اب تک اس سلسلے میں 16 گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں ہیں۔ Four Pedlars Booked Under PSA In Budgam

بڈگام کے عام لوگوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کے کردار کو سراہا ہے اور آگے بھی سماج دشمن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف بڈگام پولیس کی مسلسل کارروائیوں سے عوام کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ بڈگام پولیس ہمارے معاشرے کو منشیات کے استعمال سے پاک رکھنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Drug Peddlers Arrested in Budgam بڈگام میں منشیات فروشی کے الزام میں دو گرفتار،ممنوعہ اشیا برآمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.