ETV Bharat / state

Flood Water Enters Bemina Srinagar: باندھ ٹوٹ جانے سے بمنہ سرینگر کے کئی علاقے زیر آب - drianage system in bemina

سرینگر کے گوری پورہ اور خمینی چوک بمنہ میں باندھ ٹوٹ جانے سے سیلاب کا پانی رہائشی مکانوں میں گھس گیا۔ اس دوران علاقہ کے لوگوں میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔Flood Water Enters Bemina Srinagar

flood water enters in bemina Srinagar locals want compensation
باندھ ٹوٹ جانے سے بمنہ سرینگر کے کئی علاقے ڈوب گئے
author img

By

Published : Jun 22, 2022, 6:25 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر میں گذشتہ کئی روز سے بارشیں جاری ہیں۔ اس دوران وادی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بمنہ میں باندھ ٹوٹ جانے کے باعث سیلاب کا پانی رہائشی مکانوں میں گھس گیا جس وجہ سے لوگوں کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا جارہا ہے۔مقامی نوجوانوں نے باندھ کو بچانے کی انتھک کوشش کی تاہم موسلا دھار بارشوں اور نالے میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث باندھ ٹوٹ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے گوری پورہ اور خمینی چوک بمنہ کی پوری بستی میں پانی داخل ہوگیا۔ Flood Water Enters Bemina Srinagar

باندھ ٹوٹ جانے سے بمنہ سرینگر کے کئی علاقے ڈوب گئے

مقامی لوگوں اور رضا کاروں کی جانب سے رہائشی مکانوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات کیا۔ تاحال لوگوں کو منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ڈرینج سسٹم ناکارہ ہونے اور نالے کے باندھوں کی مرمت نہ ہونے کے باعث علاقے میں یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سال 2014 میں آئے تباہ کن سیلاب کے بعد مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے باندھوں کی مرمت اور ڈرینج سسٹم کو ٹھیک کرنے کا کئی بار مطالبہ کیا تاہم لوگوں کی آواز صدا بہ صحرا ثابت ہوئی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سیلاب سے اُن کی قیمتی اشیا اور رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دریں اثنا پولیس اور سیول انتظامیہ کے افسران علاقے میں خیمہ زن ہیں اور وہ صورتحال کا از خود جائزہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کشمیر میں سنہ 2014 میں تباہ کن سیلاب آیا تھا جس میں تقربیاً 190 افراد ہلاک جب کہ 2600 دیہات متاثر ہوئے تھے۔ Drianage System in Bemina

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.