اس موقع پر اسکولی بچوں نے ماحولیاتی تحفظ بیداری ریلی بھی نکالی، ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے اس ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس ریلی کے انعقاد کا مقصد ماحولیاتی آلودگیوں کے تباہ کاریوں سے ضلع کو بچانے کے لیے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ ریلی میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے حصہ لیا۔ ریلی ہائر سیکنڈری اسکول سے شروع ہوئی اور مین مارکیٹ سے واپس گھوم کر زہرا پارک آکر رُکی۔
ریلی کے دوران اسکولی بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی لیے تھے، جن پر ماحول کو بچانے کے تعلق سے نعرے بھی درج تھے۔ اسکولی بچوں نے ریلی کے دوران ماحول بچاؤ نعرے بھی لگائے۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اگر ماحول کو آلودہ ہونے سے نہیں بچایا گیا تو مستقبل میں اس کے انتہائی تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
ڈی سی بڈگام نے ریلی میں حصہ لینے والے سکولی بچوں اور دیگر افسران سے اس بات کا عہد کروایا کہ وہ ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے اور اس کو صاف رکھنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ نئے پیڑ پودے لگانے اور قدرتی وسائل کو محفوظ رکھنے کی عہد کیا گیا۔
پولیوشن کنٹرول بورڈ کے ضلع افسر فیاض احمد نے بتایا کہ اس ریلی کا مقصد اپنے ارد گرد ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے کے لیے اسکولی بچوں اور لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا تھا
وہیں اسکولی بچوں کا کہنا تھا کہ ریلی میں حصہ لینے کا مقصد لوگوں کو ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں اجاگر کرنا تھا۔اسکولی بچوں نے پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنے پر کی بھی اپیل کی۔