وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں گزشتہ شام دیر گئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شہباز احمد مرزا نے ایک حکمنامہ جاری کیا، جس میں ضلع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ دفعہ 144 کا نفاذ ضلع میں 31 جولائی سے 04 اگست تک رہے گا۔
اس حکمنامے کے تحت ضلع میں تمام دکانیں، کاروباری ادارے اور عوامی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گا، وہیں دفعہ 144 کو سختی سے عمل میں لانے کے لیے سینئر سپریٹینڈینٹ آف پولیس بڈگام و سرینگر، ایس ڈی ایمز، تحصیلدار، نائب تحصیلدار، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اختیارات دئے گئے ہیں۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ضلع میں جولائی کے آغاز سے اب تک پازٹیو کیسز کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے اور وہی اموات میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جو کہ بعثِ تشویش ہے۔ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے یہ سخت انتیظامات اٹھائے ہیں تاکہ ضلع میں کوڈ۔19 وبا کے انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔