ETV Bharat / state

Budgam Senior Citizen Home: سینئر سٹیزن ہوم بڈگام کے کام کاج کا جائزہ

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کشمیر نے ضلع بڈگام کے دورے کے دوران سینئر سٹیزن ہوم کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ Senior Citizen Home Budgam

a
a
author img

By

Published : Mar 14, 2023, 4:00 PM IST

بڈگام (جموں و کشمیر) : ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، کشمیر، محمد شفیع چک نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کا دورہ کیا اور ضلع میں سماجی بہبود کی اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن)، ڈی ایس ڈبلیو او بڈگام، ڈاکٹر سید فرحانہ اور محکمہ سماجی بہبود کے دیگر سیکٹورل افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، کشمیر نے اس موقع سینئر سٹیزن ہوم، بڈگام، کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے سینئر سٹیزن ہوم کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا: ’’اس آشیانہ کے قیام کا مقصد ایک ہی چھت کے نیچے پریشان حال بزرگ شہریوں کو ایک آرام دہ پناہ گاہ فراہم کرنا ہے جہاں نہ صرف ان کی جسمانی، اور طبی امداد فراہم کی جا سکے بلکہ انہیں نفسیاتی طور پر بھی حتی المقدور ایک محفوظ مقام فراہم کیا جائے۔‘‘

ڈائریکٹر کو بتایا گیا کہ بزرگ شہریوں کے لیے قائم کیے گئے گھر کا عملہ بھی انتہائی محنت کش ہے جو یہاں موجود بزرگ شہریوں کو میڈیکل چیک اپ، مفت ادویات، جسمانی ورزش، یوگا، کھانا وغیرہ میں مدد فراہم کریں گے۔ خوراک، کپڑے، ادویات اور تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ ضرورت مند بزرگ شہریوں کو مستقل پناہ گاہ بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

دورے کے دوران ڈائریکٹر کو بتایا گیا کہ SCH نے اب تک 35 انمیٹس کو رجسٹر کیا ہے جن میں مستقل اور ڈے کیئر سے فائدہ اٹھانے والے بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔ ڈائریکٹر نے سبھی اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ اس گھر کے کامیاب کام کاج کے لیے ہم آہنگی سے کام کریں۔ انہوں نے سینئر اسٹیزن ہوم کو مزید موثر اور متحرک بنانے کے لیے ہر طرح کی ممکنہ مدد کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیں: Senior Citizen Centre Inaugurated ریاسی میں عمر رسیدہ شہریوں کیلئے آشیانہ کا افتتاح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.