ETV Bharat / state

SK Pora Budgam Awami Darbar: ایس کے پورہ بڈگام میں عوامی دربار منعقد - چیئرمین ڈی ڈی سی بڈگام ایس کے پورہ

چیئرمین ڈی ڈی سی بڈگام نے ایس کے پورہ علاقہ میں عوامی دربار کے انعقاد کے دوران افسران سے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی تلقین کی۔ DDC Chairman Budgam Chairs Awami Darbart at SK Pora

ایس کے پورہ بڈگام میں عوامی دربار منعقد
ایس کے پورہ بڈگام میں عوامی دربار منعقد
author img

By

Published : Jan 21, 2023, 1:53 PM IST

ایس کے پورہ بڈگام میں عوامی دربار منعقد

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں چیئرمین، ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی)، نذیر احمد خان، نے ضلع کے بلاک ایس کے پورہ میں منعقدہ ایک عوامی دربار کی صدارت کی۔ عوامی دربار کے دوران مختلف محکمہ جات کی جانب سے شروع کی گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا تاکہ پی آر آئی، بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی گرانٹس کے تحت کئے جانے والے مختلف کاموں کی پیشرفت کا مفصل اور تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر، ایس کے پورہ، نے مختلف کاموں بالخصوص ایس بی ایم گرامین، کمپوسٹ گڑھوں کی تعمیر اور امرت سروور کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ ایگزیکٹیو انجینئر جل شکتی ڈویژن بڈگام نے بلاک میں جاری جے جے ایم اسکیموں کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا۔ چیئرمین ڈی ڈی سی نے تمام عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے قریبی تال میل سے کام کریں۔

مزید پڑھیں: DDC Budgam Reviews RDD ڈی ڈی سی بڈگام نے محکمہ دیہی ترقی کے کام کاج کا جائزہ لیا

ڈی ڈی سی چیئرمین سبھی عہدیداروں سے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی تلقین کی اور زمینی سطح پر سبھی اسکیموں کے قابل عمل نفاذ کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا۔ انہوں نے رواں مالی برس منظور کیے گئے سبھی ترقیاتی پروجیکٹس کو وقت پر مکمل کرنے اور فنڈس کے لیپس ہونے سے بچنے کے لیے تعمیراتی کاموں میں سرعت لائے جانے کی بھی تلقین کی۔ عوامی دربار میں مختلف محکمہ جات کے سینئر افسران، پی آر آئی ممبران سمیت مقامی باشندوں، سیول سوسائٹی ممبران نے شرکت کی۔ مقامی باشندوں نے عوامی دربار کے دوران افسران، ڈی ڈی سی چیئرمین کو ایس کے پورہ علاقے میں لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ حکام نے عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرانی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.