وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس طلب کیا۔ اس میں اعلیٰ افسران سے ضلع میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی بڈگام نے افسران پر زور دیا کہ وہ کووڈ-19 ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔ انہوں نے کہا کووڈ-19 مفت ٹیکہ لگانے کے دوران پروٹوکول پر عمل کرنا لازمی ہے اور ساتھ ہی لوگوں کو بھی اس سے آگاہ کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ کے پورے عملہ کو متحرک کیا جائے تاکہ وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہوں، کیونکہ کووڈ-19 کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 ویکسینیشن کے دوران آشا ورکروں کو بروئے کار لایا جائے اور ان سے 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو مفت ٹیکہ لگوانے پر آمادہ کریں۔
کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں لوگوں تک جانکاری پہنچانے کے لیے ڈی سی بڈگام نے دیہات میں پروگرام منعقد کرنے کے ہدایات دی اور متعلقہ تحصیلدار کو اپنے عملے کو اس کام کے لیے بروئے کار لانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا گاؤں کے چوکیدار، نمبردار اور مساجد کو اس مہم کو کامیاب بنانے کے غرض سے استعمال کیا جائے۔
ڈی سی بڈگام نے کووڈ-19 ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا - urdu news
کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں لوگوں تک جانکاری پہنچانے کے لیے ڈی سی بڈگام نے دیہی علاقوں میں پروگرام منعقد کرنے کے ہدایت دی اور متعلقہ تحصیلدار کو اپنے عملے کو اس کام کے لیے بروئے کار لانے پر زور دیا۔