ETV Bharat / state

Public Darbar at KhanSahab, Budgam: عوامی دربار میں ڈی سی بڈگام کی شرکت - ڈپٹی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا

ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں منعقدہ عوام دربار Public Darbar at KhanSahab, Budgamکے دوران لوگوں نے حکام سے کاہچرائی پر تجاوزات کا خاتمہ، کھیل میدانوں کی اپگریڈیشن، پینے کے پانی کی فراہمی، سمیت حکام سے کئی مطالبات کیے۔

Public Darbar at KhanSahab, Budgam
Public Darbar at KhanSahab, Budgam
author img

By

Published : Mar 24, 2022, 5:00 PM IST

ڈپٹی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا DC Budgam Shahbaz Mirza نے ضلع بڈگام کے خان صاحب علاقے کے نونر، عیدگاہ میں منعقدہ عوامی دربار میں شرکت کی۔ DC Budgam Shahbaz Mirza Chairs Public Darbar عوامی دربار کے دوران خان صاحب اور اس سے ملحقہ دریگام، پھلسال، پرنیوا، ہنڈجن، بگرو، لنورا سمیت متعدد دیہات سے آئے سرپنچوں، پنچوں سمیت عوامی وفود نے اپنے اپنے علاقہ جات میں عوام کو درپیش مسائل سے حکام کو آگاہ کیا۔

عوامی دربار میں ڈی سی بڈگام کی شرکت

ڈی سی نے شالی گنگا نالہ پر موٹر یبل پل، پلے فیلڈ، پنچایت گھر اور دریگام پنچایت حلقہ میں سب ہیلتھ سنٹر کی سہولیات کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو کلشی پورہ، فلٹریشن پلانٹ کے ساتھ منتخب کیے گئے رہائشیوں کو جوڑنے، نونر- کاٹھوارہ اور ڈریگام- بابا گنڈ سڑک کے کام سرعت لانے، تجاوزات کو ہٹانے، کے علاوہ شناخت کیے گئے مقامات پر (سڑکوں کی) میگڈمائزیشن کو یقینی بنانے کی ہدایت دیں۔

انہوں نے مقامی پی ایچ سی میں ڈینٹل چیئر، یو ایس جی اور ایکس رے کی سہولیات فراہم کیے جانے کے علاوہ موجودہ بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کا بھی حکنامہ جاری کیا۔ انہوں نے مختلف اسکیموں کے تحت مقامی لوگوں کو بجلی اور پانی کی فراہمی میں بہتری پر بھی زور دیا۔ ڈی سی بڈگام نے پرنیوا کے تمام پنچایت بلاکس میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائے جانے پر بھی زور دیا۔

ڈی سی بڈگام نے پی آر آئی ممبران سے ’’سنگل یوز‘‘ پلاسٹک پر عائد پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے جانے کے علاوہ عوام سے سڑکوں کے کنارے اور کھلے مقامات پر کچرا پھینکنے سے پرہیز کرنے کی تلقین کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے عوام سے کوڑے دان کے استعمال کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا، وہیں انہوں نے متعلقہ افسران کو بھی ہدایت دی کہ کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے ہر پنچایت حلقے میں سیگریگیشن شیڈ اور ڈمپنگ سائٹس کے قیام کے لیے زمین کی نشاندہی کو یقینی بنایا جائے۔

پی آر آئی ممبران، عوامی وفود کی جانب سے پھلال علاقے میں اضافی پنچایت حلقہ کی تشکیل، کاہچرائی پر تجاوزات کا خاتمہ، ایس ایچ جی کے قرضوں کے کیسز کی جلد منظوری، کھیل کے میدانوں کی اپگریڈیشن، پینے کے پانی کی فراہمی، سومو سروس، اے ٹی ایم اور بینک کی شاخوں میں اضافہ، آبپاشی کے لیے پانی کی فراہمی، ایچ ٹی، ایل ٹی ترسیلی لائنز اور بوسیدہ ہو چکے بجلی کھمبوں کی مرمت کے علاوہ صحت اور تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے مطالبات کیے گئے۔

ڈی سی بڈگام نے عوامی شکایات و مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.