جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے سید میموریل ضلع اسپتال میں ایک تقریب کے دوران ڈی سی شہباز احمد مرزا نے احتیاطی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا۔ DC Budgam inaugurates Booster Drive اس موقع پر ڈی سی بڈگام نے بتایا کہ اس احتیاطی ٹیکہ کاری مہم کے تحت ضلع بھر میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو یہ بوسٹر خوراک دی جائے گی۔ Booster Dose Drive in Budgam
انہوں نے کہا کہ اس مہم سے مستفید ہونے والوں میں سب سے پہلے فرنٹ لائن واریئرز اور ہیلتھ ورکز کے علاوہ 60 سالہ عمر کے افراد شامل ہوں گے۔ Booster Dose Drive for Health Care Workers ویکسینیشن مہم کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے ڈی سی نے متعلقہ افراد کو ہدایات دی کہ اس احتیاطی ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لاتے ہوئے تمام مستفیدین کو اپنی نگرانی میں ڈوز دے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع میں اس وقت 15-17 سال کے عمر والے بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن مہم جاری ہے۔ انہوں نے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پہلے ہی قائم کئے گئے ویکسینیشن سینٹرز پر لا کر ان کو یہ ٹیکہ لگوائیں تاکہ وہ اس وبائی بیماری سے محفوظ رہیں۔ DC Budgam Shahbaz Ahmad Mirza
اس موقع پر ڈی سی نے ضلع اسپتال میں قائم کئے گئے آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لیا اور اس کو بہم رکھنے کے احکامات دئیے۔ ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا کے ہمراہ اس موقع پر سی ایم او بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین خان ،ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر تہمینہ بخاری، ایم ایس ڈی ایچ ڈاکٹر ایوب کے علاوہ محکمے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے دوسرے افسران و ملازمین موجود تھے۔