بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے ڈاک بنگلوو میں آنے والے بیک ٹو ولیج فور (B2V4)پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے تمام لائن محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے سبھی پنچایت حلقوں میں B2V4 پروگراموں کے ہموار انعقاد کے لیے مناسب ایکشن پلان پیش کریں۔ Back to Village IV Arrangements in Budgam
اس موقع پر اے ڈی ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک کو ضلعی سطح کا نوڈل افسر اور ایس ڈی ایمز کو سب ڈویژنل سطح کے نوڈل افسران کے طور پر نگرانی اور رابطہ کاری کے لیے نامزد کیا گیا۔ انہوں نے لائن ڈپارٹمنٹس کو ہدایت دی کہ وہ تمام کاموں اور اہداف پر کارروائی کی رپورٹ پیش کریں جن کی نشاندہی پچھلے B2V پروگرامز میں کئی گئی تھی۔ Budgam Back to Village 4
ڈی سی نے سو فیصد (100%) شکایات کے ازالے اور ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تمام پنچایتی حلقوں میں ہموار انتظامات کرنے پر زور دیا تاکہ B2V4 پروگراموں کے ہموار انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی، اے ڈی سی، جے ڈی پلاننگ، جی ایم ڈی آئی سی، ایس ڈی ایمز، اے سی ڈی، اے سی پی، سی ایم او، سی ای او، مختلف انجینئرز ونگز کے ایگزیکٹیو انجینئرز، بی ڈی اوز، تحصیلدار اور دیگر ضلعی اور شعبہ جاتی افسران نے شرکت کی۔DC Budgam Reviews Preparations For B2V4
مزید پڑھیں: ڈی سی بڈگام نے بیروہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا