ETV Bharat / state

DC Budgam Visits Magam Beerwah ڈی سی بڈگام نے تعمیراتی کاموں کا لیا جائزہ - ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد

ڈپٹی کمشنر بڈگام نے بیروہ، ماگام علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ DC Budgam Reviews Developmental works

dc
dc
author img

By

Published : Sep 16, 2022, 2:42 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے بڈگام کے بیروہ اور ماگام علاقوں میں مختلف تعمیراتی سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈی سی نے پورنی صدر شاہ، مازہامہ میں زیر تعمیر ریسیونگ اسٹیشن اور این ٹی پی ایچ سی کی عمارت کا معائنہ کیا۔ کام کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی نے متعلقہ افسران کو افرادی قوت بڑھانے اور تمام منصوبوں پر تیزی سے کام کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ DC Budgam Reviews Developmental works in Magam Beerwah

ڈی سی نے مختلف عوامی وفود سے بھی ملاقات کی جنہوں نے ڈی سی کو اپنی ضروریات اور مطالبات سے آگاہ کیا۔ ڈی سی نے کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے بس اسٹینڈ بیروہ سمیت مختلف منصوبوں پر جاری کام کاج کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ عوامی مفاد کے لیے شروع کیے گئے سبھی کام مقررہ وقت پر مکمل کیے جائیں۔

ڈی سی نے ٹاؤن ہال بیروہ میں نگر دیوس کا بھی انعقاد کیا۔ جہاں مقامی تاجروں، مذہبی رہنماؤں، سمیت مختلف علاقوں کے پی آر آئیز نے ڈی سی کے سامنے اپنے مطالبات رکھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ’’ضلع انتظامیہ بڈگام ضلع کے تمام علاقوں کی ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ضلع کے تمام علاقوں میں لوگوں کو سڑکوں کے بہتر رابطے، پانی اور بجلی کی فراہمی، صحت کی بہتر سہولیات اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ترقیاتی سرگرمیوں کی از خود نگرانی کریں گے۔ ڈی سی نے عوام کو محکمہ پی ڈی ڈی کی نئی ون ٹائم ایمنسٹی اسکیم کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور شرکاء پر زور دیا کہ وہ اس کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس ایمنسٹی اسکیم سے مستفید ہوسکیں۔

ڈی سی بڈگام کے ہمراہ ڈی ڈی سی ممبر ناربل، ایس ڈی ایم بیروہ، تحصیلدار، صدر میونسپل کونسل بیروہ خورشید احمد بانڈے، ایس ڈی ایم سمیت دیگر افسران و عوامی نمائندے موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.