ETV Bharat / state

بڈگام: غیر قانونی کان کنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم - اے ڈی سی بڈگام

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈی سی نے افسران پر غیر قانونی طور کان کنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر زور دیا۔

بڈگام: غیر قانونی طور کان کنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 4:34 PM IST

ڈی سی بڈگام نے غیر قانونی طور کان کنی کرنے والوں کے علاوہ اینٹوں کو مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے اینٹ بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

بڈگام: غیر قانونی طور کان کنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

ڈی سی بڈگام کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا نے ضلع میں ہر طرح کے غیر قانونی کاموں کے خلاف جاری مہم کو تیز کرنے پر زور دیا۔

شہباز مرزا نے میٹنگ میں ڈسٹرکٹ منرل آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ ایس ڈی ایم اور تحصیل داروں کے رابطے میں رہ کر غیر قانونی طور کی جا رہی کان کنی اور تجاوزات کے خلاف کارروائی انجام دیں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ اس طرح کے کاموں کو روکنے کے لیے ایک اینفورسمنٹ ٹیم تشکیل دی جائے۔

مزید پڑھیں؛ بڈگام: علاقے میں پانی نہ ہونے سے شادیوں سے انکار

میٹنگ میں ڈی سی نے اے ڈی سی بڈگام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں چل رہے اینٹ کے بھٹوں کا دورہ کرکے غیر قانونی طور کام کر رہے اینٹ کے بھٹوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ضلع میں پہلے ہی 36 اینٹ کے بھٹوں کو نوٹس جاری کی جا چکی ہے۔ وہیں، میٹنگ کے دوران ڈی سی بڈگام نے غیر قانونی طور چل رہے اینٹ کے بھٹوں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ اینٹوں کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.