بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے کانفرنس ہال بڈگام میں 80ویں ضلع سطح کی جائزہ کمیٹی اور ضلع مشاورتی کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت کی۔ ڈی سی نے متعلقہ محکمہ جات اور افسران سے مقدمات کی بروقت منظوری اور ادائیگی پر زور دیتے ہوئے تمام محکمہ جات کو لیڈ بینک کی مشاورت سے چیک لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔DC Budgam Chairs DLRC DDC Meetings
میٹنگ کے دوران بینکوں کو 7 دن کے اندر جواب دینے کی ہدایت کی گئی۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ضروری کارروائی کے لیے چیک لسٹ کو ہی حتمی سمجھا جائے گا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بینک اور دوسرے محکمہ جات غیر ضروری دستاویز کا مطالبہ نہیں کریں گے اور اسکیم کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں گے۔ ڈی سی نے زور دے کر کہا کہ مختلف سماجی تحفظ کے لیے مقرر کردہ اہداف منظور شدہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیے جائیں گے۔
خود روزگار پیدا کرنے کی اسکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی سی نے ہدایات دیں کہ ضلع کے تمام دیہی علاقوں میں دیگر محکموں خاص طور پر آر ڈی ڈی کے ساتھ مل آگاہی کیمپوں کا انعقاد کیا جائے۔
مزید پڑھیں: Training Session for Sarpanches in Budgam بڈگام میں پی آر آئی ممبران کے لیے تربیتی سیشن منعقد