ETV Bharat / state

Vegetable Village of Kashmir کشمیر کے بگام گاؤں کی قسمت سبزی کی کھیتی سے بدل گئی - farmers of Bagam Gaon in Kashmir do not need

کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع بگام گاؤں ایک ایسی بستی ہے جہاں سبزی کی کھیتی نے کسانوں کی زندگی بدل دی۔ Vegetable village of Kashmir

کشمیر کا بگام گاؤں جہاں کے کسان کسی کے محتاج نہیں

author img

By

Published : Jun 18, 2023, 2:56 PM IST

Updated : Jun 19, 2023, 12:56 PM IST

کشمیر کے بگام گاؤں کی قسمت سبزی کی کھیتی سے بدل گئی

بڈگام: وسطی کشمیر کے اس چھوٹے سے گاؤں میں سبزی کی کاشتکاری سے اقتصادی صورتحال ہی تبدیل ہوگئی ہے۔ ضلع بڈگام کا یہ بگام گاؤں سبزی کی کاشتکاری سے جموں کشمیر میں ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں معروف ہے۔ تیس برس قبل اس گاؤں میں ایک کاشتکار نے اپنی زمین میں سبزی لگانی شروع کی تھی۔ اس کی اقتصادی حالت بہتر دیکھتی ہوئے اس گاؤں کے سارے کسانوں نے اپنی اراضی کو سبزی کی کھیتوں میں بدل دیا۔ کشمیر میں یہ پہلا ایسا علاقہ ہے جہاں سیب کی باغبانی کے بجائے سبزی کو ترجیح دی جارہی ہے۔ بگام میں ہر گھر روزگار دینے والا ہے۔ یہاں کے کاشتکار ہر سال تین ہزاروں غیر مقامی مزدوروں کو روزگار فراہم کرتے ہیں۔
کشمیر کے کئی علاقوں میں سبزی کی کاشتکاری کی جارہی ہے جن میں ضلع بڈگام سر فہرست ہے۔ وادی میں ہر سیزن میں ایک ہزار ٹن سبزی کی کاشت کی جارہی ہے جس میں بگام گاؤں 25 فی صد سے زائد سبزی اگا رہا ہے۔ اس علاقے میں کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کو سرکار کی طرف سے سبزی میں پائی ڈینسٹی اور جدید کھاد اس مقدار میں دستیاب نہیں کی جارہی ہے جس سے ان کی پیداوار میں مزید اضافہ ہو۔ اس گاؤں کے لوگ کئی برسوں سے قرب و جوار میں سبزی منڈی بنانے کا مطالبہ کیا لیکن سرکار اس کی طرف کوئی سنجیدگی نہیں دکھا رہی ہے۔
سبزی منڈی نہ ہونے کے سبب یہ کاشتکار اسی گاؤں میں سبزی بھیجنے پر مجبور ہوتے ہیں جس سے ان کو معقول قیمت نہیں ملتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ان کے علاقے میں سبزی منڈی تعمیر کی جائے تو ان کو سبزی سرینگر کے پارمپورہ سبزی منڈی اور بٹہ مالو کی اقبال سبزی منڈی نہیں لے جانا پڑے گا جہاں ان کو سبزی کی کم قیمت مل رہی ہے۔ بگام کے کسانوں کی محنت اور کمائی کو دیکھ کر اب اس گاؤں کے نزدیکی علاقوں کے کاشتکار بھی سبزی اگانے لگے ہیں جس سے وہ اپنی اقتصادی صورتحال بدلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس گاؤں سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو روزگار مل رہا ہے۔ اس گاؤں میں غربت تھی لیکن جب سے ہم نے سبزی کی کاشت کاری کا آغاز کیا۔ ہمیں بہت فائدہ ہوا۔ یہاں کے لوگوں کے گھر جھوپڑی جیسی تھے لیکن آج یہاں ہر کسی کسان کے پاس بڑا مکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jun 19, 2023, 12:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.