ETV Bharat / state

Biker arrested for motorcycle stunt: موٹر سائیکل پر کرتب بازی کرنے والا نوجوان پولیس حراست میں - موٹر سائیکل پر کرتب بازی کرنے والا گرفتار

بڈگام میں موٹرسائیکل پرکرتب بازی کرنے والے نوجوان کی پولیس نے گرفتاری عمل میں لاکر معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

موٹر سائیکل پر کرتب بازی کرنے والا نوجوان پولیس حراست میں

author img

By

Published : Aug 5, 2023, 8:14 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے پلوامہ ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک موٹر سائیکل سوار - جس کی ویڈیو پکھر پورہ، بڈگام میں خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے وائرل ہوئی تھی - کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بڈگام پولیس نے ’غیر ذمہ دار‘ نوجوان موٹر سائیکل سوار کی شناخت عامر رشید وگے ولد عبد الرشید وگے ساکنہ کھائیگام، پلوامہ کے طور پر ظاہر کی ہے۔

بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ عامر رشید وگے کے لاپرواہ رویے - جو کہ وائرل ویڈیو میں صاف ظاہر ہے - کی وجہ سے نہ صرف اس کی خود کی جان کو خطرہ لاحق ہوا بلکہ اس کی یہ ’’غیر ذمہ دارانہ کرتب بازی‘‘ راہگیروں کے لئے بھی وبال جن بن سکتی تھی۔ بڈگام پولیس نے عامر کو حراست میں لیکر اس کے خلاف موٹر وہیکل (ایم وی) ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں، کرتب بازی میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل - جو پولیس بیان کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ اور اہم ضروری دستاویزات کے پائی گئی - کو بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بڈگام سے تعلق رکھنے والی ایک کم عمر لڑکی کا ویڈیو وائر ہونے کے بعد اسے پولیس نے طلب کرکے اس کی کاؤنسلنگ کی۔ وائرل ویڈی ومیں ایک لڑکی بغیر ہیلمٹ پہنے بائیک چلا رہی تھی اور معمولی کرتب بازی بھی انجام دے رہی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نہ صرف اس واقعے کی سخت مذمت کی گئی بلکہ انٹرنیٹ صارفین نے ’’غیر ذمہ دار‘‘ والدین کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: Motorcycle Stunt in Srinagar: موٹر سائیکل پر کرتب بازی، 7 نوجوان دھر لئے گئے

بڈگام پولیس نے والدین اور سرپرستوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں کی نگرانی اور رہنمائی میں فعال کردار ادا کریں اور کمسن بچوں کو کاؤنسلنگ کے ذریعے اس طرح کی کرتب بازی سے دور رکھنے کی بھی تلقین کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.