ETV Bharat / state

کشمیر میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع - کشمیر میں کریک ڈاؤن

جموں وکشمیر پولیس نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کرکے وادی کے مختلف اضلاع میں 8 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی ہے۔crackdown against rumour mongers

social-media-misuse-police-held-8-persons-in-kashmir
کشمیر میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2023, 9:38 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر پولیس نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کرکے وادی کے مختلف اضلاع میں8 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی ہے۔
اننت ناگ پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے سلمان مشتاق کٹے ولد مشتاق احمد ساکن چیک وانگنڈ ڈورو ، رمیز اشرف ہادی ولد محمد اشرف ساکن واٹنارڈ کوکر ناگ اور عمر فاروق گنائی عرف غازی سر ولد فاروق احمد ساکن راتھپورہ کھار بوگ سریگفوارہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی ہے۔بیان کے مطابق مذکورہ افراد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز ویڈیوز اپ لوڈ کرکے اشتعال انگیز بیانات دئے۔
دریں اثنا گاندربل پولیس نے بھی دو افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔پولیس بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر نفرت آمیز ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے الزام میں وسیم مشتاق ملک ولد مشتاق احمد ملک ساکن صفا پورہ اور عادل احمد راتھر ولد مشتاق احمد راتھر ساکن نونر گاندربل کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں بڈگام اور بارہ مولہ پولیس نے بھی تین افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔بارہمولہ پولیس بیان کے مطابق سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے کی پادائش میں بلال احمد وانی ولد علی محمد وانی ساکن وانی محلہ بالہ ہارن پٹن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے افراد سے ہوشیار رہیں جو سوشل میڈیا سائٹوں پر نفرت آمیز مواد اپ لوڈ کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جو بھی ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

سوشل میڈیا کے ذریعے ملیٹنسی اور علحیدگی پسندی سے متعلق مواد شیئر کرنے سے گریز کریں: ایس ایس پی بارہمولہ

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ آر آر سوین نے 30 نومبر کو جموں میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر، کسی بھی قسم کے ایسے ویڈیوز، ٹیکسٹ یا آڈیوز جو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنے یا امن و قانون کی صورتحال میں خلل ڈالنے کے باعث ہوں، پوسٹ کرنے والوں کے خلاف تحت قانون سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے پوسٹوں کو شئیر کرنے والوں کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر پولیس کسی بھی شرپسند عنصر کو کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 'سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت ایک ایسا قانون لایا جائے گا جس کے تحت سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے قابل اعتراض مواد ویڈیوز، آڈیوز جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ٹھیس پہنچانے، امن و قانون کی صورتحال میں خلل ڈالنے اور دہشت گردی اور علاحدگی پنسدی کو فروغ دینے کے باعث ہوں، کے خلاف تحت قانون سخت کارروائی انجام دی جائے گی'۔ سوین نے کہا کہ ایسے مواد کو شیئر کرنے والے کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا: 'اگر کسی کو کسی نے قابل اعتراض پوسٹ بھیج دیا تو اس کو چاہئے کہ وہ فوری طور نزدیکی پولیس اسٹیشن پر جا کر اس کو رپورٹ کریں بصورت دیگر اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی'۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی خود ایسے پوسٹ کو شیئر کرے گا تو اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی کیونکہ ایسا کرنے سے لوگوں کے دل مجروح ہوجاتے ہیں اور امن و قانون کی صورتحال میں خلل پڑ جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.