تفصیلات کے مطابق بڈگام میں کورونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی کی شرح میں کافی زیادہ بہتری دیکھنے کو ملی تھی۔
جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ضلع میں کورونا وائرس کے جو 68 مصبت کیسز سامنے آئے تھے، ان میں سے 47 افراد صحتیاب ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کئے گئے۔ اس طرح سے ضلع میں صرف 16 ایکٹیو کیسز تھے.
لیکن گزشتہ روز ضلع میں ایک ہی دن میں 12 نمونوں کے نتائج مثبت آئے، جس میں سے 1 ناربل، 4 سوئبگ اور جبکہ 7 کا تعلق ماگام سے بتایا جارہا ہے.
اب تک ضلع میں کل ملا کر 76 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 47 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ 27 ایکٹیو کیسز ابھی بھی اسپتال قرنطینہ میں زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ بڈگام میں کوؤڈ-19 وبا کے انفیکشن سے اب تک دو اموات بھی واقع ہوئی ہے۔