ETV Bharat / state

بڈگام میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، دفعہ 144 نافذ

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 2:14 PM IST

کورونا وائرس کے متاثرین میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ضلع بڈگام میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

بڈگام میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دفعہ 144 نافذ

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کل شام دیر گئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شہباز احمد مرزا نے ایک حکمنامہ جاری کیا، جس میں ضلع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ دفعہ 144 کا نفاذ ضلع میں 16 جولائی سے 20 جولائی تک رہے گا۔

اس حکمنامے کے تحت ضلع میں تمام دکانیں، کاروباری ادارے اور عوامی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گا، وہیں دفعہ 144 کو سختی سے عمل میں لانے کے لیے سینیئر سپریٹینڈینٹ آف پولیس بڈگام و سرینگر، ایس ڈی ایمز، تحصیلدار، نائب تحصیلدار، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو احکامات دئے گئے ہیں

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ضلع میں جولائی کے آغاز سے اب تک پازٹیو کیسز کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے اور وہی اموات میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا جو کہ بعثِ تشویش ہے۔ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعہ انتظامیہ نے یہ سخت انتیظامات اٹھائے ہیں تاکہ ضلع میں کوڈ۔19 وبا کے انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں بدھ کے روز 493 نئے کورونا وائرس کے معاملات رپورٹ ہوئے جن کے ساتھ ہی یو ٹی میں کورونا کیسوں کی کل تعداد د 11،666 ہوگئی ۔

یو ٹی انتظامیہ کے بلیٹن کے مطابق، نئے معاملات میں سے 57 جموں ڈویژن سے اور 436 کشمیر ڈویژن سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.