ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، بڈگام میں چار ڈرائیور گرفتار، سولہ گاڑیاں ضبط - Budgam Police

کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے چار ڈرائیوروں کی گرفتار پر پولیس کا کہنا ہے کہ جن ٹپروں کو سیز کیا گیا ہے وہ اینٹیں لے جا رہے تھے اور ان کو اینٹوں سمیت سیز کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، بڈگام میں چار ڈرائیور گرفتار، سولہ گاڑیاں ضبط

author img

By

Published : May 20, 2021, 12:12 PM IST

کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار اضافے کے بعد جموں و کشمیر میں کورونا کرفیو کا نفاذ جاری ہے۔ لوگوں سے لگاتار یہی اپیل کی جارہی ہے کہ غیر ضروری اپنے گھروں سے باہر نہ آئیں اور جو حکم نامہ کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس دوران کئی ایسے افراد ہیں جو اپنے گھروں سے غیر ضروری نکلتے ہیں جن کے خلاف بڈگام پولیس نے کارروائی کی اور کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے چار ڈرائیوروں کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے سولہ گاڑیاں ضبط کیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کررہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جن ٹپروں کو سیز کیا گیا ہے وہ اینٹیں لے جا رہے تھے اور ان کو اینٹوں سمیت سیز کیا گیا ہے۔

آپکو بتادیں وادی بھر کی طرح ضلع بڈگام میں بھی کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہاں کورونا کرفیو کا عمل بھی سختی سے نافذ ہے۔ پولیس نے جگہ جگہ ناکہ بندی کی ہے اور صرف ایمرجنسی میں ہی لوگوں کو چلنے پھرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.