ETV Bharat / state

بڈگام میں لاک ڈاؤن، سبھی داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی فورسز تعینات - جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن

جموں و کشمیر میں پیر کی صبح سات بجے تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انتظامیہ نے پہلے گزشتہ شام گیارہ اضلاع میں کرفیو نافذ کردیا اور پھر شام کو ہی یہ آرڈر جاری کیا کہ بقیہ نو اضلاع میں بھی صبح سے ہی کرفیو نافذ ہوگا۔ پیر کی صبح سات بجے تک یہ لاک ڈاؤن جاری رہے گا اور اس دوران ضروری اشیا کی دکانیں اور ایمرجنسی میں لوگوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔

بڈگام میں لاک ڈاؤن، سبھی داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی فورسز تعینات

author img

By

Published : Apr 30, 2021, 10:45 PM IST

ضلع بڈگام میں بھی لاک ڈاؤن کا نفاذ گزشتہ شب سات بجے سے ہی عمل میں لایا گیا ہے اور ضلع کے سبھی داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی فورسز نے ناکے لگا رکھے ہیں، صرف ایمرجنسی اور فرنٹ لائن ورکرز کو ہی جانے کی اجازت دی جائے گی۔

بڈگام میں لاک ڈاؤن، سبھی داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی فورسز تعینات

انتظامیہ کے علاوہ پولیس لگاتار لوگوں سے گھروں میں رہنے اور کورونا وائرس کی گائیڈلائنز پر عمل کرنے کی اپیل کررہی ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے کئی لوگوں سے کورونا کی صورتحال کے بارے میں پوچھا تو لوگوں کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔ کچھ لوگوں کا تو یہ بھی کہنا تھا کہ یہ لاک ڈاؤن بہت پہلے نافذ کیا جانا تھا جس سے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے میں مدد ہوتی۔

پولیس نے لوگوں کی خدمت کے لئے ہیلپ لائن نمبر بھی شیئر کئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر لوگ پولیس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے لوگوں سے اپیل کی کہ 'کورونا وائرس سے محفوط رہنے کے لئے ایس او پیز پر عمل کریں۔'

انہوں نے لوگوں سے یہ بھی اپیل کی کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.