ETV Bharat / state

Search Operation بڈگام کے علاقے میں محاصرہ اور سرچ آپریشن

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ایک علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے رہنے کی اطلاع پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔ Search Operation

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 13, 2023, 8:53 AM IST

Updated : Jul 13, 2023, 10:17 AM IST

سرچ آپریشن

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بدھ کی شام کو یہاں ضلع کے حیدر پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے ایک محاصرہ اور تلاشی آپریشن (CASO) شروع کیا گیا جو ابھی تک جاری ہے۔ یہ آپریشن جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ، 62 آر آر اور سی آر پی ایف نے بڈگام ضلع کی پولیس کے دائرہ اختیار میں واقع شاہ انور کالونی حیدر پورہ میں شروع کیا تھا اور گھر گھر تلاشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سینیئر پولیس افسران نے بتایا کہ تقریباً 35 گھروں کی تلاشی ابھی تک لی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد یہ محاصرہ شروع کیا گیا۔ ابھی تک تلاشی کاروائی کے دوران کچھ حاصل نہیں ہوا ہے البتہ کاروائی جاری ہے۔ یہاں یہ بات واضح ہے کہ حیدرپورہ شہرِ سرینگر کے مضافات میں بھی پڑتا ہے اور یہ نیشنل ہائی وے پر واقع ہے اور چند سال پہلے یہاں حیدرپورہ فلائی اوور کے قریب عسکریت پسندوں نے فوجی گاڑیوں پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد فوجی مارے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: پونچھ میں سکیورٹی فورسز الرٹ، کئی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع

واضح رہے کہ فوج کے مطابق وادی کشمیر میں عسکری کارروائیوں میں نمایاں حد تک کمی واقع ہوئی ہے اور پہلے کی طرح کی عسکریت پسندوں کی جانب تصادم آرائی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے ساتھ ہر طرح سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ ان دنوں کشمیر میں سالانہ امرناتھ یاترا جاری ہے جس کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جموں سری نگر نیشنل ہائی وے سمیت جگہ جگہ سی آر پی ایف کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

Last Updated : Jul 13, 2023, 10:17 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.