ETV Bharat / state

پولیس کانسٹیبل سمیت 3 افراد نشیلی ادویات کے ساتھ گرفتار - چرس اور ہیروئین بھی برآمد

ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے پولیس کانسٹیبل سمیت تین افراد کو مبینہ طور منشیات لے جاتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمین خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کانسٹیبل سمیت 3 افراد نشیلی ادویات کے ساتھ گرفتار

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 4:54 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منگل کو جموں و کشمیر پولیس نے ایک کانسٹیبل سمیت 3 افراد کو ممنوعہ ادویات کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کی تحویل سے سپازموپروگزیون (Spasmoproxivan) کی 11 سٹرپز کے علاوہ چرس اور ہیروئین برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان تینوں افراد کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ ایک نجی گاڑی میں سفر کر رہے تھے، اور تلاش کے دوران ان کی تحویل سے نشیلی ادویات برآمد ہوئیں۔

جموں و کشمیر پولیس نے ملزمین کی گاڑی کو بھی ضبط کر لیا ہے۔

گرفتار شدہ افراد کا نام کانسٹیبل ارشد احمد ڈار ہے جو کہ ڈی پی ایل بڈگام میں تعینات ہے۔ کانسٹیبل کے علاوہ دیگر دو ملزمین کی شناخت ریاض احمد ساکن بڈگام اور سجاد احمد بٹ ساکن نارکرہ بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس سٹیشن بڈگام میں اس ضمن میں ایک ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.