ETV Bharat / state

شیعہ برادری کی مساجد اور امام بارگاہوں میں اجتماعی مجالس و نمازیں معطل - Jk news

انجمن کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے یوٹی بھر میں ان کی زیر قیادت سبھی مساجد و امام بارگاہوں میں اجتماعی نماز و مجالس کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انجمن کے صدر آغاسید حسن الموسوی الصفوی
انجمن کے صدر آغاسید حسن الموسوی الصفوی
author img

By

Published : Apr 28, 2021, 4:14 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے مد نظر انتظامیہ لگاتار لوگوں سے کورونا وائرس کی گائڈلائنز پر عمل کرنے کی اپیل کر رہا ہے، وہیں اب آل جموں اینڈ کشمیر انجمن شرعی شیعان بھی کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

انجمن کے صدر آغاسید حسن الموسوی الصفوی

انجمن کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے یوٹی بھر میں ان کی زیر قیادت سبھی مساجد و امام بارگاہوں میں اجتماعی نماز و مجالس کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آغا سید حسن نے آج ضلع بڈگام میں قائم مرکزی امام بارگاہ میں نماز کے دوران اس کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والی مجالس حسینی و شب قدر بھی امام بارگاہوں یا مساجد میں منعقد نہیں ہوگی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے محفوط رہنے کے لئے ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔ آغا سید حسن نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ویکسین لگوائے تاکہ انکی قوت مدافعت بڑھے اور کورونا وائرس سے لڑنے میں مدد حاصل ہو سکے۔

موصوف نے لوگوں سے کہا کہ 'انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی موجودہ صورتحال شریعت کی حامل ہیں لہذا ان پر عمل کرنا لازمی ہے'۔

آغا حسن نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ شب قدر اور آنے والی مجالس کو اپنے گھروں میں ہی منعقد کریں۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ روز یوٹی نے تین ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انتظامیہ لگاتار لوگوں سے اپیل کر رہا ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.