ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے خطرے کے درمیان سیاحوں کی رونق لوٹی

author img

By

Published : Nov 1, 2021, 10:53 PM IST

عالمی وباء وائرس نے جہاں معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا اور ذہنی تناؤ میں اضافہ درج کیا گیا وہیں رہن سہن اور طرزِ زندگی میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے کو ملی۔ تاہم کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے ساتھ معمولات زندگی بتدریج بحال ہورہی ہے لوگ ذہنی تناؤ سے باہر آرہے ہیں، اس دوران لوگ سیر و تفریح کے لیے مناسب مقامات کا رخ بھی کررہے ہیں۔

circus-a-new-way-of-entertainment-especially-for-children
کورونا وائرس کے خطرے کے بعد سیاحوں کی رونق

کورونا وائرس کے خطرے کے بعد سیاحوں کی رونق دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سیاح بے خوف ہو کر سیاحتی مقامات و پرکشش وادیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ سیاحوں کو نہ تو کورونا وائرس کاخوف ستا رہا ہے اور نہ ہی وہ یہاں آنے سے کترا رہے ہیں۔

اسی کڑی میں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں لگے فن فیئر میلے میں بھاری تعداد میں لوگ شرکت کررہے ہیں اور لطف اٹھارہے ہیں، خصوصاً بچوں کے لیے یہ میلہ کسی جشن سے کم نہیں ہے۔ جھولوں پر ہنستے کھیلتے یہ بچے جنہیں کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے اگر پرواہ ہے تو صرف اپنے جشن کی۔ ان سے اگر پوچھے وہ یہاں پر کیا کر رہے ہیں تو انکا جواب صاف ہے کہ وہ یہاں سیر تفریح کے لیے آئے ہیں۔

ویڈیو

وہیں بچوں کے ساتھ ساتھ نوجوان بھی اس میلے میں شرکت کرکے لطف اندوز ہورہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ سیر و تفریح کے لیے یہ بہترین ذریعہ ہے اور موجودہ وقت میں جب نوجوان نسل بری عادتوں میں ملوث ہورہی ہے تو یہ بہترین ذرائع ہے کہ وہ یہاں آکر خود کو انٹرٹینمنٹ کی جانب راغب کرے۔

وہیں اس میلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ ایسے میلے ملک بھر میں لگاتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انہوں نے کافی وقت تک اس میلے کو بند رکھا تھا جسکی وجہ سے انکے کاروبار میں بر اثر پڑا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ وہ یہاں اس میلے کو لگانے کے بعد کافی خوش ہیں کیونکہ یہاں پر لوگ آتے ہیں وہ مزہ لے رہے ہیں اور اسی وجہ سے انکا کاروبار بھی اچھا ہورہا ہے۔

لوگوں کا کہناہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کچھ اس طرح کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ لوگ سیر و تفریح کے ذریعہ ایک تو ذہنی تناؤ اور بری عادتوں سے دور رہ سکتے ہیں اور ساتھ ہی وہ اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.