ETV Bharat / state

Army Establishes Flag Post in Budgam School بڈگام میں فوج نے کی گورنمنٹ اسکول میں فلیگ پوسٹ قائم

فوج کی جانب سے ضلع بڈگام کے گورنمنٹ سینئر ہائر سیکنڈری اسکول ہمہامہ میں ایک فلیگ پوسٹ قائم کرنے کے موقع پر ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 2:38 PM IST

بڈگام میں فوج نے کی گورنمنٹ اسکول میں فلیگ پوسٹ قائم

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں فوج کی چنار کور نے گورنمنٹ ہائر سینئر سیکنڈری اسکول ہمہامہ میں ایک فلیگ پوسٹ کا قیام عمل میں لایا۔ ضلع بڈگام میں فلیگ پوسٹ کے قیام کا یہ تیسرا موقع ہے۔ چنار کور کا اس (فلیگ پوسٹ قائم کرنے کی) پہل کے تحت ضلع بڈگام کے دور دراز علاقوں میں دس سرکاری اسکولوں میں قومی پرچم پوسٹس کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔ فوج کی چنار کور کی جانب سے گورنمنٹ سینئر ہائر سیکنڈری اسکول ہمہامہ میں فلیگ پوسٹ کی تعمیر کا طلباء اور اساتذہ نے جوش و خروش سے استقبال کیا۔ اس موقع پر ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں اسکول کی پرنسپل حمیدہ بانو نے مثبت ماحول پیدا کرنے اور چھوٹے بچوں کو مین اسٹریم میں شامل کرنے کے لیے محکمہ تعلیم اور بھارتی فوج کی ستائش کی۔

مزید پڑھیںُ: بڈگام: فوج کے اشتراک سے خواتین کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

واضح رہے کہ ضلع بڈگام سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں فوج، نیم فوجی دستوں اور جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ نوجوانوں خاص کر طلبہ کو مین اسٹریم میں شامل کرنے، سماج و ملک مخالف سرگرمیوں سے دور رکھنے کی غرض سے سویک ایکشن، سدھباؤنا پروگرام کے تحت کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن میں سیر و تفریح کے علاوہ کھیل کود کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں حفاظتی اہلکاروں کی جانب سے نوجوانوں کو با اختیار بنائے جانے کی غرض سے مختلف کورسز کا ابھی اہتمام کیا جا تا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.