ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر کے وزیراعلی عمر عبد اللہ کا کشتواڑ دورہ، آگ متاثرین سے ملاقات

جموں و کشمیر کے کشتواڑ کے مڈواہ وردوان علاقے میں پیر کے روز آگ لگنے سے 70 سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

جموں و کشمیر کے وزیراعلی عمر عبد اللہ کا کشتواڑ دورہ، آگ متاثرین سے ملاقات
جموں و کشمیر کے وزیراعلی عمر عبد اللہ کا کشتواڑ دورہ، آگ متاثرین سے ملاقات (Etv bharat)

جموں: جموں کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز نائب وزیر اعلٰی اور ایم ایل اے اندروال پیارے لال شرما کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا اور آگ متاثرین سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ عمر عبداللہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا اور متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کی حالت زار پر توجہ دی جائے گی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری تھی کہ ہم یہاں کے لوگوں تک پہنچیں اور انہیں یہ احساس دلائیں کہ وہ اس مشکل وقت میں اکیلے نہیں ہیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی مدد کریں، ابتدائی ریلیف کی فراہمی کے لیے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے انھوں نے فراہم کردہ امدادی رقم میں اضافے کا اعلان بھی کیا۔

بتادیں کہ کئی رضاکار تنظیمیں بھی آگ متاثرین کی مدد کے لئے سامنے آرہے ہیں خاصکر کشتواڑ کی مشہور تنطیم ابابیل جنہوں نے ایک کروڑ روپیہ جمع کرنے کا دعوی کیا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ابابیل کے ایک رضاکارانہ نے بتایا کہ انجینیرز کی مدد سے پورے گاؤں میں دوبارہ آگ متاثرین کے لئے مکانات تعمیر کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں اور جلد ہی وہ وہاں کام شروع کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ علاقہ ضلع ہیڈکوارٹر کشتواڑ سے کافی دور ہیں لہذا اننت ناگ ضلع کے راستے سے وہ آگ متاثرین تک امداد پہنچا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے کشتواڑ کے مڈواہ وردوان علاقے میں آگ لگنے سے 70 سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں جبکہ تین سو سے زیادہ متاثرین کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور ہیں۔ دراصل یہ واقعہ جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں سوموار کو تب پیش آیا جب ایک گھر میں آگ نمودار ہوئی تاہم فائر بریگیڈ وقت پر نہ پہنچنے سے گاؤں میں 70 کے قریب مکانات خاکستر ہوگئے۔ متاثرہ خاندان اپنی زندگیوں کی تعمیر نو کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ آگ سب سے پہلے ایک گھر میں لگی اور تیزی سے پھیل گئی، جس کی وجہ سے تقریباً 70 گھر اس آگ کی لپیٹ میں آگئے اور جل کر راکھ ہو گئے۔ ان گھروں میں رہنے والے تقریباً 70 خاندانوں کے گھر جل جانے سے بے گھر ہو گئے ہیں۔ آگ لگنے کے پیچھے وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ تاہم، یہ راحت کی بات ہے کہ اس آگ سے صرف گھر ہی متاثر ہوئے ہیں۔ جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن املاک کو نقصان کی اطلاع ضرور سامنے آئی ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے متاثرین لوگوں کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کی جاچکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.