ETV Bharat / state

CASO in Budgam village بڈگام کے چوری مجرو گاؤں میں محاصرہ اور تلاشی مہم جاری - بڈگام کے چوری مجرو گاؤں میں تلاشی مہم جاری

سکیورٹی فورسز نے بڈگام میں ایک وسیع علاقے کو سیل کرکے تلاشی مہم کا آغاز کیا ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 14, 2023, 4:01 PM IST

Updated : May 14, 2023, 4:27 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بیروہ علاقے کے چوری مجرو گاؤں میں سیکورٹی فورسز اور ایس او جی کی ایک مشترکہ ٹیم نے محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ آج دوپہر آر آر اور ایس او جی نے بیروہ علاقے کے چوری مجرو گاؤں کو اپنے محاصرے میں لے لیا اور گھر گھر تلاشی شروع کردی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو سیل کرکے تلاشی مہم کا آغاز کیا ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ اچانک محاصرہ اور تلاشی کاروائی سے مقامی عوام میں خوف و ہراس دیکھا جارہا ہے۔ جو لوگ کھیتوں میں کام کر رہے تھے انہوں نے اپنے گھروں کا رخ کیا۔
فوج راہ گیروں اور مقامی باشندوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی فورسز نے مقامی نوجوانوں کو مکانوں کی تلاشی کے لیے اٹھایا ہے۔ وہیں ضلع اننت ناگ میں آج صبح حلقہ انتخاب کوکرناگ کے اندروان ساگم علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے بعد عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Encounter Breaks Out at Kokernagکوکرناگ میں انکاؤنٹر جاری
واضح رہے کہ سرینگر میں جی۔20 میٹنگ کے پیش نظر کشمیر میں سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس اجلاس کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ساتھ سرینگر سمیت وادی کے بیشتر اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے ناکوں کا جال بچھایا ہے جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔

Last Updated : May 14, 2023, 4:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.