بڈگام (جموں و کشمیر) : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو ’’بدنام زمانہ‘‘ چوروں کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج انہیں جیل روانہ کر دیا۔ جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کے خلاف 14 مقدمات پہلے سے ہی درج تھے۔
پولیس بیان کے مطابق بد نامہ زمانہ دو عادی مجرموں - جو گھروں اور دکانوں میں داخل ہوکر چوری کی بڑی وارداتیں انجام دینے کے لیے بدنام تھے - کو بڈگام پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اعلیٰ حکام سے قانونی طور پر اجازت لینے کے بعد پولیس نے دونوں نقب زنوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا۔‘‘ بڈگام پولیس نے دونوں افراد کی شناخت ہانجی ویرا، خوش بہار کالونی، پٹن کے آزاد مختار حجام اور پٹن قصبہ کی ہانجی ویرا کالونی کے رہائشی الطاف ڈار کے طور پر کی ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دونوں کے خلاف کم از کم 14 ایف آئی آر پہلے ہی مختلف پولیس اسٹیشنز میں درج ہیں۔ جن میں 8 ایف آئی آرز پولیس اسٹیشن پٹن میں اور 6 ایف آئی آر پولیس اسٹیشن ماگام میں درج ہیں۔ پی ایس اے مقدمہ کے تحت گرفتار کرنے کے بعد ان دونوں بدنامہ زمانہ چوروں کو پولیس نے کوٹ بلوال جیل، جموں منتقل کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ رواں برس نقب زنی کی متعدد واردات میں مطلوب عادی نقب زنوں کو بڈگام پولیس نے پی ایس اے کے تحت گرفتار کرکے انہیں کپوارہ جیل منتقل کیا تھا اور ان کا بھی تعلق بارہمولہ ضلع کے پٹن علاقے سے تھا ان کے خلاف بھی بڈگام کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں متعدد ایف آئی آر درج تھے۔
مزید پڑھیں: Drug Peddler, Burglar Booked Under PSA: نقب زن، منشیات فروش PSA کے تحت جیل منتقل