ETV Bharat / state

Awareness Camp for ST Students: بڈگام میں ایس ٹی طلبہ کیلئے آگاہی پروگرام کا انعقاد - ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بڈگام

نوڈل آفیسر، ٹرائبل افیئرس نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ ایس ٹی طلبہ کے لیے جگہ جگہ آگاہی کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ حکومت کی جانب سے وضع کی گئی اسکیمز سے مستفید ہو سکیں۔ Awareness Camp in Budgam for ST Students

ایس ٹی طلبہ کے لیے آگاہی پروگرام منعقد
ایس ٹی طلبہ کے لیے آگاہی پروگرام منعقد
author img

By

Published : Nov 11, 2022, 1:15 PM IST

بڈگام: ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (محکمہ قبائلی امور جموں و کشمیر) نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے شیخ العالم ہال میں شیڈول ٹرائب طلبہ کے لیے ایک روزہ آگاہی کیمپ کم ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ آگاہی کیمپ میں شیڈول ٹرائب طلبہ کے لیے مرکزی سرکار و یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے وضع کی گئی خصوصی اسکالرشپ اسکیموں/این ایس پی وغیرہ کے بارے میں شرکاء کو معلومات فراہم کی گئی۔ Budgam Tribal Affairs organized Awareness Camp

ایس ٹی طلبہ کے لیے آگاہی پروگرام منعقد

آگاہی کیمپ کے بعد کوارڈینیٹر اور نوڈل آفیسر، ٹرائبل افیئرس جاوید احمد پرے نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ اس طرح کے آگاہی کیمپس وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ قبائلی بچوں کو حکومت کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں کے بارے میں نہ صرف آگاہی فراہم ہو سکے بلکہ انہیں ان اسکیمز کا مکمل فائدہ بھی پہنچ سکے۔ کوآرڈینیٹر نے کہا کہ ’’ضلع بڈگام میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے علیحدہ ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے جن میں ایک اسکول بھی شامل ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ایس ٹی طلباء کے لیے بورڈنگ کی سہولت بھی دستیاب رکھی جائیں گیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ خود روزگار کو فروغ دینے کی غرض سے 300 مختلف کورسز وضع کیے گئے ہیں جن میں قبائلی طلبہ کو ٹریننگ فراہم کی جا رہی ہے جبکہ پروفیشنل کورسز - روبوٹک کوڈنگ اور ماڈلنگ پروگرام، سول ایوی ایشن، انجینئرنگ، میڈیکل سمیت دیگر شعبوں میں فیلوشپ پروگرامز بھی ایس ٹی طلبہ کے لیے شروع کیے گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ کی جانب سے رواں مالی سال کے اختتام تک مزید 25 ہاسٹل کی تعمیر شروع کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے جن میں سے جموں اور سری نگر دونوں شہروں میں 2 علیحدہ پی جی گرلز ہاسٹل کو بھی فعال بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بارہ بنکی: ایس ٹی طلبہ کے لیے مرکزی حکومت کا تحفہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.