ETV Bharat / state

بڈگام: استاد کی کورونا رپورٹ مثبت، اسکول پانچ روز کیلئے بند

بڈگام میں جمعہ کو ضلع انتظامیہ نے اس وقت ہائر سیکنڈری اسکول کھاگ کو پانچ روز کے لیے بند کر دیا جب اسکول کے ایک اُستاد کورونا کی جانچ میں مثبت پایا گیا۔

author img

By

Published : Mar 5, 2021, 5:00 PM IST

بڈگام: استاد کی کورونا رپورٹ مثبت، اسکول پانچ روز کے لیے بند

نوڈل آفیسر نے ضلع بڈگام میں تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل کورونا کی جانچ کو لازمی قرار دیا تھا۔ اسی کے پیش نظر گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول کھاگ میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ کی کورونا جانچ کرائی گئی۔

جمعہ کو گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول کھاگ کے ایک استاد کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے اسکول کو پانچ روز تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس کے علاوہ استاد کے رابطے میں آنے والے طلبہ سمیت تدریسی و غیر تدریسی عملہ کو قرنطینہ کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان افراد کی کورونا جانچ بھی کی جائی گے۔

قابل ذکر ہے کہ یکم مارچ سے وادی کشمیر میں نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے ہائر سکنڈری اسکولوں میں تدریسی عمل شروع کیے جانے کے بعد کئی اسکولوں میں کورونا کے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

چند روز قبل سرینگر کے ایک اسکول میں کورونا کے پانچ نمونے مثبت آنے کے بعد اسکول کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا۔

اسکولوں میں مثبت کیسز کے سامنے آنے سے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

دریں اثناء، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے وادی بھر میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط کی پاسداری کرانے کی غرض سے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.