ETV Bharat / state

Budgam Residents Protest: بڈگام، آرواہ رہائشیوں کا قبرستان پر مبینہ تجاوزات کے خلاف احتجاج - عوام اور  قبرستان پر قبضہ کرنے والے کے مابین ہاتھاپائی

بڈگام کے آرواہ میں عوام اور قبرستان پر قبضہ کرنے والوں کے مابین ہاتھاپائی ہوئی جس کے بعد موقع پر پولیس بھی پہنچ گئی اور ہنگامہ آرائی کو روکنے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس دوران پتھراؤ بھی ہوا جس سے 6 پولیس اہلکار اور 4 سے زائد گاؤں والے بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ Alleged Encroachment of Local Graveyard

بڈگام، آرواہ رہائشیوں کا قبرستان پر مبینہ تجاوزات کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Apr 18, 2022, 1:10 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے آرواہ بیروہ میں آج صبح تقریباً دس بجے یہاں کے مقامی لوگوں نے مرکزی سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا۔ یہ احتجاج گاؤں کے ایک قبرستان پر غیرقانونی طور پر ناجائز قبضہ کرنے اور اس پر مبینہ تجاوزات کے خلاف کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ بیروہ علاقے کے آرواہ گاؤں میں ایک رہائشی نے گاؤں کے قبرستان پر مبینہ طور پر ناجائز تجاوزات تعمیر کئے ہیں جس کو ہٹانے کی مقامی عوام ان کو بار بار تاکید کی مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوا۔ Protest Against Alleged Encroachment of Local Graveyard

اسی تنازعہ پر آج عوام اور قبرستان پر قبضہ کرنے والے کے مابین ہاتھاپائی ہوئی جس کے بعد موقع پر پولیس بھی پہنچ گئی اور ہنگامہ آرائی کو روکنے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس دوران پتھراؤ ہوا جس سے 6 پولیس اہلکار اور 4 سے زائد گاؤں والے بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے. وہی احتجاجیوں نے مبینہ تجاوزات (گاؤں خانہ) نذرِ آتش کیا جب کہ ایک خاتون کا کان شل لگنے سے بری طرح زخمی ہوگیا ہے۔ اس ضمن میں پولیس تھانہ بیروہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کر دیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ Protest and stone pelting in Budgam

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.