ETV Bharat / state

Illegal Excavation Of Minerals in Budgam: مٹی اور معدنیات کی غیرقانونی کھدائی کے الزام میں دو افراد گرفتار

بڈگام پولیس نے مٹی اور معدنیات کی غیرقانونی کھدائی اور اس کی  نقل و حمل کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس نے اس کام میں دو ٹیپر اور ایک جے سی بی کو بھی ضبط کیا ہے۔ Illegal Excavation Of Minerals in Budgam

budgam-police-seized-two-tippers-and-one-jcb-for-illegal-excavation-transportation-of-minerals
بڈگام میں مٹی اور معدنیات کی غیرقانونی کھدائی میں دو افراد گرفتار
author img

By

Published : May 2, 2022, 4:31 PM IST

Updated : May 2, 2022, 6:26 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے خان صاحب میں پولیس کی ایک خصوصی پولیس ٹیم نے 2 افراد کو معدنیات اور مٹی کی غیرقانونی کھدائی اور اس کی نقل و حمل میں ملوث پانے کی پاداش میں گرفتار کیا۔ پولیس نے اس کام میں استعمال میں لانے والی گاڑیاں جن میں دو ٹیپر اور ایک جے سی پی شامل ہے، کو موقع پر ہی ضبط کیا گیا۔ Illegal Excavation Of Minerals in Budgam

پولیس نے گرفتار شدہ افراد کی شناخت بلال احمد گنائی ولد محمد سلطان گنائی، شاہد احمد گنائی ولد عبدالاحد گنائی ساکنان شولی پورہ بڈگام کے طور پر کی ہے جب کہ منیر احمد بھٹ ولد نظیر احمد بھٹ ساکن پائرس آباد بڈگام جو کہ جائے وقوعہ سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا اور اپنی گاڑی کو وہی موقع پر چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں:

اس ضمن میں ایک ایف آئی آر زیرر نمبر 51/2022 جو کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے کمیونٹی ممبران سے درخواست کی کہ وہ اپنے پڑوس میں ہونے والے جرائم کے بارے میں معلومات اپنے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ساتھ شیئر کریں تاکہ ان غیرقانونی سرگرمیوں کا قلع قمع کیا جا سکے۔

Last Updated : May 2, 2022, 6:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.