ETV Bharat / state

Budgam Mental Health Camp: بڈگام میں مینٹل ہیلتھ کیمپ کا انعقاد - بڈگام پولیس میڈیکل اینڈ مینٹل ہیلتھ کیمپ

بڈگام پولیس کی جانب سے میرپورہ، بیروہ میں منعقدہ ’’میگا میڈیکل اینڈ مینٹل ہیلتھ کیمپ‘‘ میں دو سے زائد مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ Budgam police organized medical and mental health camp

Budgam mental health camp
Budgam mental health camp
author img

By

Published : Aug 9, 2023, 1:04 PM IST

بڈگام (جموں و کشمیر): وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے میرپورہ، بیروہ میں ایک ’’میڈیکل اینڈ مینٹل ہیلتھ کیمپ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر رزائی، میڈیکل آفیسر، ڈی پی ایل بڈگام کی سربراہی میں منعقدہ طبی کیمپ میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کیمپ میں آئے 200سے زائد مریضوں کی طبی جانچ کی اور انہیں مفید مشوروں سے نوازا۔

کیمپ میں آئے افراد نے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور طبی کیمپ سے استفادہ حاصل کیا۔ کیمپ کے دوران مریضوں کا طبی معائنہ کے بعد انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔ طبی معائنہ کے علاوہ کیمپ کے دوران صحت مند طرز زندگی، مختلف اجزاء کی کمی سے ہونے والی بیماریوں، میٹابولک امراض، ذہنی صحت و متعدد امراض کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہی اور معلومات فراہم کی گئیں۔

کیمپ میں آئے لوگوں نے بڈگام پولیس، جنہوں نے طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا، کی کاوشوں کی سراہنا کی۔ ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بیروہ، انسپکٹر مدثر نصیر کے مطابق ’’بڈگام پولیس کی یہ کوشش ہے کہ اس طرح کے پروگرامز ضلع بڈگام کے دور دراز اور ناقابل رسائی علاقوں میں باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے تاکہ عام لوگوں کو راحت میسر ہو سکے۔‘‘ واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف کی جانب سے ’’سویک ایکشن پروگرام‘‘ اور ’’پبلک آؤٹ ریچ پروگرام‘‘ کے تحت ایسے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ماگام: مفت طبی کیمپ کے انعقاد پر عوام میں خوشی

ہے جس میں وہ منشیات کی بدعت سے متعلق آگاہی، منشیات کا تدارک، ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ریلیاں، میڈیکل کیمپ، تھانہ دیوس اور پولیس پبلک میٹ وغیرہ کا انعقاد کرتی ہے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان خلا کو پر کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.