ETV Bharat / state

Cyber Crime Awareness پولیس نے بی ایس ایف اہلکاروں کو سابئر کرائم سے متعلق آگاہ کیا - بڈگام پولیس

بڈگام پولیس نے ایس ٹی سی، بی ایس ایف ائرپورٹ پر سائبر کرائم بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جس میں بی ایس افسران و اہلکاروں کو سائبر کرائمز کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی۔ Cyber Crime Awareness Programme for BSF Troopers

۱
۱
author img

By

Published : Dec 13, 2022, 4:30 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے بی ایس ایف کے افسران و اہلکاروں کو سائبر کرائم کے بارے میں آگاہ کرنے کے حوالہ سے ایس ٹی سی، بی ایس ایف، ہمہامہ میں ’’سائبر کرائم اویرنس‘‘ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس بیداری پروگرام میں ایس ٹی سی، بی ایس ایف ہمہامہ کے افسران اور درجنوں اہلکاروں نے شرکت کی۔ Budgam Police Organised Cyber Crime Awareness programme

گوہر احمد خان، ایڈیشنل ایس پی بڈگام، نے تقریب کی میزبانی کی۔ انہوں نے خطاب کے دوران سائبر کرائم خطرات کی سرگرمیوں جیسے آئیڈینٹیٹی تھیپھٹ (شناختی چوری) مال ویئر اٹیک، رینسم ویئر، او ایل ایکس فراڈ، کے وائی سی اسکیم، انویسٹمنٹ اسکیم، لون آفر فراڈ وغیرہ سمیت دیگر کئی آن لائن سائبر کرائمز کے بارے میں تفصیل سے شرکاء کو بتایا۔ Cyber Crime Awareness programme at STC BSF Airport Budgam

مقررین نے حاضرین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا: ’’سائبر کرائم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور سیکورٹی اہلکار بھی ان (سائبر کرائم انجام دینے والوں) کا ایک اہم ٹارگیٹ ہوتے ہیں۔ اس لیے بی ایس ایف افسران اور اہلکاروں کو، خاص طور پر وہ حضرات جو کمپیوٹر سسٹم کے ساتھ کام کر رہے ہیں، ہائی الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Cyber Awareness in Pulwama پلوامہ میں سائبر جرائم سے متعلق بیداری

انہوں نے شرکاء سے ڈیجیٹل لین دین اور زیر استعمال سوشل میڈیا ایپلی کیشنز سے منسلک خطرات سے محتاط رہنے کی بھی تلقین کی۔ شرکاء کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ انتہائی احتیاط سے کام لیں کیونکہ یہ سائبر وارفیئر کا دور ہے جو کہ سیکورٹی کے لئے ایک بڑا خدشہ ہے۔ بی ایس ایف اہلکاروں اور افسران نے اس طرح کے بیداری پروگرامز کے اہتمام کرنے کے لئے بڈگام پولیس کی کوششوں کو سراہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.