ETV Bharat / state

بڈگام پولیس کی کورونا کے حوالے سے نمبرداروں کے ساتھ میٹنگ - کورونا وائرس ویکسین

بڈگام پولیس نے منگل کو کئی چوکیداروں اور نمبرداروں سے ملاقات کرکے انہیں وضع کیے گئے رہنما خطوط کی پاسداری اور دیگر احتیاطی تدابیر کے حوالے سے معلومات دی۔

بڈگام پولیس کی کورونا کے حوالے سے نمبرداروں کے ساتھ میٹنگ

author img

By

Published : Apr 6, 2021, 7:59 PM IST

پولیس اسٹیشن چرار شریف میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران پولیس کے اعلیٰ افسران نے چرار شریف کے مختلف نمبرداروں اور چوکیداروں کو کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے حوالے سے با خبر کیا گیا۔

ایسی ہی ایک اور میٹنگ پولیس اسٹیشن بدگام میں بھی منعقد ہوئی جہاں ایس ایچ او بڈگام نے کئی نمبرداروں اور چوکیداروں کے ساتھ کورونا وائرس کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگس کے دوران شرکاء کو کووڈ ایس او پیز کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی اور انہیں عوام الناس کو بھی اس حوالے سے بیدار کرنے کی تلقین کی گئی۔

شرکاء کو کورونا وائرس ویکسین کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی گئی۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے نمبرداروں اور چوکیداروں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ایس او پیز کا خیال رکھنے کی تلقین کرنے کے علاوہ انہیں وقت پر کورونا مخالف ویکسین لینے پر بھی آمادہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.