ETV Bharat / state

Police Distributes School Kits پولیس کی جانب سے پسماندہ خواتین کے بچوں میں اسکول کٹس اور کپڑے تقسیم

سوک ایکشن پروگرام کے تحت بڈگام پولیس نے معاشی طورپر کمزور خواتین کے بچوں میں اسکول کٹس اور کپڑے تقسیم کیں۔ اس حوالے سے پولیس نے ڈی پی ایل بڈگام میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

budgam-police-distributed-school-kits-and-clothes-among-underprivileged-girl-children
پولیس نے پسماندہ خواتین کے بچوں میں اسکول کٹس اور کپڑے تقسیم کیں
author img

By

Published : Apr 19, 2023, 10:18 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں، پولیس نے کمیونٹی کی خدمت کے لیے ایک شاندار تقریب میں معاشی طور پر قلیل آمدنی والے خاندانوں کی اسکول جانے والی لڑکیوں میں تعلیمی کٹس اور کپڑے تقسیم کیے۔ یہ تقریب ڈی پی ایل بڈگام میں منعقد ہوئی۔اس پروگرام کا مقصد تعلیم کو فروغ دینا اور مالی مشکلات کا سامنا کرنے والی لڑکیوں کی مدد کرنا تھا تاکہ وہ معیاری تعلیم حاصل کر سکیں۔ جموں و کشمیر پولیس کے اس پروگرام کو سوک ایکشن پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا۔

budgam-police-distributed-school-kits-and-clothes-among-underprivileged-girl-children
پولیس نے پسماندہ خواتین کے بچوں میں اسکول کٹس اور کپڑے تقسیم کیں
ایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی نے دیگر افسران کے ساتھ 60 سے زائد مستحق لڑکیوں میں تعلیمی کٹس اور کپڑے تقسیم کیے۔ ان تعلیمی کٹس میں نوٹ بکس، اسکول بیگ، قلم، پنسل، جیومیٹری بکس، اسکول کے جوتے، کھیلوں کے جوتے، 2 کپڑے، ایک ٹفن باکس، اسٹول شال اور دیگر ضروری اسٹیشنری اشیاء شامل تھیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی بڈگام نے بتایا کہ تعلیم لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور انہیں عزت، خود اعتمادی اور اعتماد کے ساتھ جینے کے لیے ضروری ہے اور سمت میں پولیس کا یہ پہلا قدم ہے۔

مزید پڑھیں: Police Distributes Blankets پلوامہ پولیس نے ضرورت مندوں میں کمبل اور دیگر چیزیں تقسیم کیں

ایس ایس پی بڈگام نے کہا کہ اس طرح کی تقریب کا مقصد تعلیم کو فروغ دینا اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ پسماندہ لوگ تعلیم کے نور سے روشن ہو۔وہیں مستحقین کے والدین نے محکمہ پولیس کی کاوشوں کو سہرایا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے والدین کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ اپنی بیٹیوں کو اسکول بھیجیں گے جس سے لڑکیاں تعلیم حاصل کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.